ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

جب جیل میں تھی تو مجھے چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا، مریم نواز کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز،نواز شریف سے وفاداری کی وجہ سے قید کاٹ رہے ہیں،جس طرح کے ملک کے حالات ہوچکے ہیں اس میں حکومت کا جانا بنتا ہے،جب توسیع ملتی ہیں مسائل تب شروع ہوتے ہیں، لوگ عمران خان کو تو اس قابل بھی نہیں سمجھتے کہ اس کو الزام دیں،آج حکومت اسرائیل کی بات

کررہی ہے،کشمیر کا آپ مقدمہ ہار چکے ہیں۔ جاتی امراء رائے ونڈ میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پہلے کہتے تھے سندھ حکومت نے مریم نواز کے کمرے پر حملہ کیا،جب باجوہ صاحب نے انکوائری کی تو سب سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا قاضی فائز عیسی سے آج تک رابطہ نہیں ہوا۔اگر عدلیہ سٹینڈ لے لے اور آلہ کار بننا چھوڑ دے تو یہ حالات نہ ہوں،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ہمارا رشتہ دار بنا دیا گیا میں ان کو جانتی بھی نہیں تھی،جسٹس وقار سیٹھ تاریخ میں امر ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ میرے بہنوئی کے دوست کے پلاٹ پر قبضہ ہیں، کوئی ان کو بتانے والا نہیں کہ ایسی باتیں ٹی وی پر نہیں کرتے،یہ اپنے سلیکٹرزکا برا حال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مجھے ملتان جلسے میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا تجزیہ ہے حالات بہت خراب ہیں،حکومت مزید نہیں چل سکتی،گیس کا بحران آنے والا ہے،بجلی کے بل ایک ایک لاکھ آرہے ہیں،آج حکومت اسرائیل کی بات کررہی ہے،کشمیر کا آپ مقدمہ ہار چکے ہیں،اندر سے آوازیں اس وقت اٹھتی ہیں جو دوسروں کو سپر سیڈ کرتے ہیں،اب لوگ عمران کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ اس کو الزام دیں بلکہ وہ اس کے بڑوں کو الزام دیتے ہیں،عمران خان نے اپنے سلیکٹرز کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ جب میں جیل بھی تھی تو مجھے چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا،

مجھے تھرائیڈ کا مسئلہ تھا جہاں مجھے ادویات بھی صحیح نہیں دی جاتی تھیں،میں جیل میں فنگس زدہ ادویات کھانے پر مجبور تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وفات سے دو تین روز قبل ویڈیو لنک پر دادی سے بات ہوئی تھی، ان کی یاداشت کمزور ہو چکی تھی،آخری بار جب دادی سے بات ہوئی تو وہ پوچھ رہیں تھیں کیا تم جیل سے باہر آ گئی ہو،میری دادی سمجھ رہی تھیں کہ میں ابھی تک

جیل میں ہوں،میرے داد دادی کو نواز شریف اور شہباز شریف سے بہت محبت تھی،میرے والد جب گھر میں آتے تو ان کے پاوں کوتعظیماًہاتھ لگاتے اور ان کے بغیر کھانا نہیں کھاتے تھے۔مریم نواز نے کہا کہ میری دادی کو بھی میرے والد سے بہت محبت تھی، ڈاکٹروں کے منع کرنے کے باوجود وہ نواز شریف کے لئے لندن گئیں،

دادی کی وفات شریف خاندان کے لئے ایک بہت بڑا صدمہ ہے،حکومت نے دادی کی وفات کے بارے نہیں بتایا،میرا بیٹا جنید صفدر مجھے لاہور سے اطلاع دینے کے لئے پشاور کی طرف روانہ ہوا،پشاور جلسے میں کسی بھی طرح کا ٹیلی فونک رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کومیں نے وآپس آنے سے منع کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…