پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

کور کمانڈرزکانفرنس:بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد کا جائزہ ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

راولپنڈی (این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بھارتی ریاستی دہشتگردوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو نے کہا ہے کہ پاک فوج قومی اداروں کے

ساتھ ملکر تمام چیلنجز پر قابو پانے کے لیے تیار ہے۔ منگل کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، جیو اسٹریٹیجک ، ایل او سی کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل میں مثبت پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بھارتی ریاستی دہشتگردوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج قومی اداروں کے ساتھ ملکر تمام چیلنجز پر قابو پانے کے لیے تیار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم ان چیلنجز کو امن و استحکام کا موقع بنائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…