پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز نے اپنی دادی بیگم شمیم اختر کا یادگار ویڈیو پیغام شیئر کردیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز نے گزشتہ روز انتقال کر جانے والی دادی بیگم شمیم اختر کا یادگار ویڈیو پیغام شیئر کردیا۔مریم نواز نے اپنی ٹوئٹر پروفائل میں لیگی کارکن کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ایک

ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں بیگم شمیم اختر کو یہ کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ ’ان لوگوں نے جن لوگوں نے مجھے پریشانکر دیا اپنے بچوں کی وجہ سے چاہے مجھے تکلیف بھی ہے میں اپنے بچوں کے ساتھ جاؤں گی۔ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف جب مریم کے ساتھ جیل جانے آ رہے تھے تو والدہ زخمی دل لیے ساتھ جانے کے لیے بضد تھیں۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر طویل علالت کے بعد گزشتہ روز لندن میں انتقال کرگئی تھیں، رہنما (ن) لیگ عطاء اللہ تارڑ نے نواز شریف کی والدہ کے انتقال کی تصدیق کی۔نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی عمر تقریبا 90 سال تھی جبکہ ان کے خاوند میاں محمد شریف کا 2004ء میں جدہ میں انتقال ہوا تھا۔نواز شریف کی والدہ شدید علالت کے باوجود فروری میں لندن روانہ ہوئی تھیں، ڈاکٹروں نے انہیں طویل سفر سے منع کیا تھا لیکن انہوں نے اپنے بیٹے کے پاس جانے کا کہا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…