کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری : سندھ حکومت کی وزراء انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تیار، تہلکہ خیز انکشافات

21  ‬‮نومبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے مسلم لیگ(ن) کے رہنماکیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری پر وزراء انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تیار کرلی ہے،ذرائع کے مطابق تہلکہ خیز انکشافات رپورٹ کا حصہ ہیں۔کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری اور آئی جی سندھ پولیس کے ساتھ 18 اکتوبر

کو پیش آنے والے واقعے پر سندھ حکومت کی جانب سے22اکتوبر کو قائم کی گئی وزرا انکوائری کمیٹی نے بھی رپورٹ فائنل کرلی ہے۔ پانچ وزراء پر مشتمل کمیٹی کو ایک ماہ میں تحقیقات کا ٹاسک دیا گیا تھا۔سعید غنی کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیٹی میں ناصر شاہ، مرتضی وہاب، اویس قادر، سردار شاہ شامل تھے۔ کمیٹی ارکان مرتب کردہ رپورٹ کو حتمی شکل دے کر دستخط کریں گے۔وزرا انکوائری کمیٹی کے رپورٹ میں کیپٹن صفدر کی گرفتاری، آئی جی سندھ کے ساتھ ناروا سلوک پر اہم انکشافات کیئے گئے ہیں۔ وزرا کمیٹی نے اپنی مفصل رپورٹ میں ذمہ داروں کا بھی تعین کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے مریم نواز کے ہوٹل کمرے میں چھاپے، کیپٹن صفدر کی گرفتاری کو قانون سے ماورا اور اختیارات سے تجاوز قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں دستاویزی اور تصویری شواہد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔انکوائری رپورٹ میں 18 اکتوبر کو پیش آنے والی صورتحال پر پس پردہ اسباب، معاملات اور پی ٹی آئی رہنمائوں اور دیگر اہم کرداروں کا بھی ذکر ہے۔رپورٹ کو پبلک کرنے نہ کرنے کا حتمی فیصلہ سندھ کابینہ کے فورم پر کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…