جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

کوئی آپ کے روشن مستقبل کو چوری کرنے کی ہمت نہ کرے، ووٹ ہی نہیں دینا بلکہ اس کی حفاظت بھی کرنی ہے، نواز شریف کا گلگت کے عوام کے نام خصوصی پیغام

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آ ن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے گلگت بلتستان کے عوام ووٹ کو عزت دلوائیں گے، آج 15نومبر کو صرف ووٹ ہی نہیں دینا، بلکہ اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کرنی ہے، تاکہ کوئی آپ کے روشن مستقبل کو چوری کرنے کی ہمت نہ کرے، دوسال قبل پاکستان کے عام انتخابات میں جمہوریت کا راستہ روکا گیا اور ملک کو اندھیروں میں جھونک دیا گیا۔ انہوں

نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ گلگت بلتستان کے میرے بہن بھائیو! آپ سب جانتے ہیں کہ آپ میرے دل کے کس قدر قریب ہیں، میرا گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ لازوال محبت کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسال قبل پاکستان کے عام انتخابات میں جمہوریت کا راستہ روک کر ایک ایسا تماشا لگایا گیا، جس میں اچھے بھلے چلتے پاکستان کو پٹری سے اتا رکر بدحالی کے اندھیروں میں جھونک دیا ہے۔ووٹ کی عزت پامال کردی گئی، ہر طرف معاملات کو خراب کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میری نظر میں گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں، وہ یقینا پاکستان کے ساتھ کھیلے گئے کھیل سے سبق سیکھیں گے اور اپنی سرزمین پر اس طرح کا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے، ویسا کام کبھی نہیں ہونے دیں گے، مجھے پورا یقین ہے کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام کسی دباؤ میں نہیں آئیں ، آپ بڑے دلیر اور بہادر لوگ ہیں۔نہ ہی جھوٹے وعدوں کے جھانسے میں آئیں گے، ترقی کے سفر میں کوئی رکاوٹ بھی نہیں آنے دیں گے۔گلگت بلتستان کے عوام مسلم لیگ ن کے دور میں شروع ہونے والے امن اورترقی کے سفر کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔تاریخ گواہ ہے کہ گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ ترقی مسلم لیگ ن کے دور میں ہوئی ہے، کل 15نومبر کو گھروں سے نکل کر صرف ووٹ ہی نہیں دینا، بلکہ اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کرنی ہے، کسی کو اپنا روشن مستقبل چرانے نہیں دینا، دیکھنا کوئی

آپ کے مستقبل کو چوری کرنے کی ہمت نہ کرے، اس کا دفاع کرنا، آج ووٹ کو عزت دلوانے کا وقت آگیا ہے،پورا پاکستان جاگ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ اورآپ اپنے وزیراعلیٰ انتخابی مہم میں آئے، مجھے پورا یقین ہے کہ آپ ووٹ کو عزت دلوائیں گے، باقی پاکستان بھی گلگت بلتستان کے انتخابات کی طرف دیکھ رہا ہے، وہ بھی دیکھیں گے کہ آپ نے کتنی پاسداری کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…