جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

راحیل شریف (ن) لیگ کیلئے لابنگ کرنے لگے، پورے کھیل میں بڑے کھلاڑی بھی شامل، امارات کے سفارتخانے کے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

بھی اہم شخصیات سے رابطے، معروف صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف ن لیگ کے لئے لابنگ کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے

کہا کہ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ حکومت ہمارے حوالے کی جائے ۔اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی انہوں نے یہ شرط عائد کی ہے کہ عمران خان کو برطرف کیا جائے۔ہارون رشید نے کہا کہ اگر مریم نواز یہ بات کہتی کہ تازہ الیکشن ہونے چاہئیں تو یہ بات قابل فہم ہے لیکن اگر وہ کہتی ہیں کہ عمران خان کو حکومت سے ہٹایا جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے حق میں مداخلت کرے ورنہ وہ انہیں اور ملک کو مزید بد نام کریں گے جیسے نواز شریف نے سوات کے جلسے میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی چھوٹا کھیل نہیں ہے، اس میں اب بہت سے کھلاڑی شامل ہوگئے ہیں۔راحیل شریف بھی ان کے حق میں لا بی کر رہے ہیں،جہاں متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ اہم شخصیتوں سے رابطے کر رہا ہے۔متحدہ عرب امارات اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد بہت اہم ہوگیا ہے ،وہاں پر اسرائیل کا انٹیلی جنس نیٹ ورک کام کر رہا ہے ۔ہارون رشید کے مطابق مریم نواز اور نواز شریف ان لوگوں کے گھیرے میں ہیں جو اینٹی پاکستان ہے ،کچھ دوسرے ممالک بھی شامل ہیں اور ٹارگٹ پاکستان آرمی اور ریاست پاکستان ہے۔ عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں فوری تبدیلی کا امکان نظر نہیں آتا تاہم گلگت الیکشن کے بعد کھیل نئے مرحلے میں داخل ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…