منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ثبوت مل گئے اب چیخیں نکلیں گی ،نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف ثبوت مل گئے ، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا گیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، لاہور ( نیوز ایجنسیاں )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف ثبوت مل گئے ہیں ، اب ان لوگوں کی چیخیں نکلیں گی ۔شہبازشریف کیخلاف ثبوت ڈھونڈنے میں 2سال لگے ،باقی لوگوں کیخلاف پورے ثبوت اکٹھے کررہے ہیں تاکہ عدالت لے جاسکیں،ان کے نیچے جو لوگ بیٹھے ہیں ان پر ہاتھ ڈالیں گے ،غداری کا کیس ثابت کرنا بڑا مشکل ہے ۔

ٹی وی انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا مجھے خبر ہے حسین حقانی بھارتی لابی کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں ،اس کی ساری کمیونی کیشن سٹر ٹیجی پاکستان کیخلا ف ہے ،نواز شریف نے کہا سب کچھ فوج کررہی ہے عمران ایک پتلا ہے ، یہ لوگ کس کی زبان بول رہے ہیں ،وہی ہندوستان بھی کررہا ہے ،ہندوستان کی کوشش ہے کہ پاکستانی فوج کی ساکھ کو خراب کیا جائے ۔اس وقت پاک فوج کی ساکھ خراب ہوتی ہے ،تو کیا ہوگا، پاکستان گیا، ہندوستان پاکستان کے تین ٹکڑے کرنا چاہتا ہے ،یہ ان کے تھنک ٹینک کی پالیسی ہے ،نریندرمودی کی حکومت مسلمانوں کے خلاف ہے ،ان کی کوشش ہے پاکستان کو کمزور کیا جائے ،نوازشریف بھارت کی زبان بول رہے ہیں ،بھارتی میڈیا میں عمران خان ولن ، نواز شریف کو جمہوری ہیرو کے طور پر پیش کیا جارہا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا فردوس عاشق اعوان پر کوئی کرپشن کیسز نہیں تھے ،مسئلہ یہ ہے کہ عثمان بزدار میڈیا کے شوقین نہیں ، نواز شریف جب شروع میں آئے تو میڈیا کے سامنے نہیں آتے تھے ،پریس کانفرنس نہیں ہوتی تھی ، جب تک لفافے نہ د ئیے ہوں اور پتا نہ ہو کون سے سوال پوچھے جائیں گے ،عثمان بزدار اس طرح میڈیا نہیں چلاسکتے جس طرح شہباز شریف میڈیا کو پیسے دے کر چلاتے تھے ،عثمان بزدار سب سے غریب علاقے سے آئے ہیں ،عثمان بزدار کو ساری چیزوں کا پتا ہے ،جب کوئی ایسے علاقے سے آتا ہے تو

ان کے علاقے کے لوگوں کو ضرورت ہوتی ہے نوکریاں ملیں ،یہ کوئی کرپشن نہیں ،اس کا شہباز شریف سے موازنہ کریں ،شہباز شریف کیخلاف 23 کمپنیوں کا کیس چل رہا ہے ،پنجاب کا وزیر اعلیٰ ہرجگہ پیسہ بناسکتا ہے ،پنجاب کو میں خود دیکھ رہا ہوں،میں نے آتے ہی بلیک منی کو وائٹ کرنے کی کوشش کی تجارت روک دی ، معاشی سرگرمیاں ماند پڑگئیں،تبدیلی آہستہ آہستہ آتی ہے یہی ہم نے

ریاست مدینہ کے تصور سے سیکھا ہے ،میں سو فیصد کہتا ہوں عثمان بزدار بہتر ہوجائے گا، کرپشن کم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا پنجاب کی بیورکریسی میں شہباز شریف کی جڑیں ہیں،کئی بیوروکریٹس چاہتے ہیں کہ ہم فیل ہوجائیں،ہمیں ان بیوروکریٹس کا پتہ چل گیا ہے جو جڑیں کاٹ رہے تھے ،سی سی پی او لاہور کو کیوں تبدیل کیا ،دیکھیں میرے بہنوئی کے پلاٹ پر پانچ سال سے قبضہ تھا ،

ساتھ والے گھر پر قبضہ تھا جسے قبضہ گروپ دھمکیاں دے رہا تھا ،پھر مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور شام کو گولیاں مار دیں ،میں نے آئی جی کو فون کیا کہ اگر وزیر اعظم کے بہنوئی کے ہمسائے کو دن دیہاڑے کوئی گولیاں ماردیتا ہے ،گولی مارنے کے بعد بھی وہ دندناتے پھرتے رہے ،تب میں نے سی سی پی او کو تبدیل کردیا،نئے سی سی پی او نے آتے ہی پکڑ لیا ،وہ اب اندر ہیں،

میں کسی صورت پنجاب حکومت کا نقصان نہیں ہونے دوں گا،جو بھی ہوگا ،ٹیکس دینے والوں کا میں نقصان نہیں ہونے دوں گا۔پرانی آئی بی نے کئی چیزیں ضائع کردیں جو ہمیں نہیں ملیں۔مزار قائد والے معاملے پر انویسٹی گیشن ہوچکی ہے ،پہلے مجھے کوئی آئیڈیا نہیں تھا،وزیر اعظم نے کہا فلور ملز اور چینی میں مافیاز ہیں ، ہمارے پاس وہ سسٹم تباہ ہو گیا جس سے پتا چل سکے کہ ہمیں کتنی گندم چاہئے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…