جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں کرونا کی صورتحال بگڑ گئی کیسز کی شرح چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس سے کیسز مثبت آنے کی شرح 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے جب کہ ریکارڈ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36923 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2304 افراد میں کورونا وائرس کی

تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 37 افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں آخری مرتبہ 17 جولائی کو کورونا کے ایک روز میں سب سے زیادہ 2085 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے یہ سب سے زیادہ کیسز ہیں۔اس طرح پاکستان میں کیسز مثبت آنے کی شرح 4 ماہ کی بلند ترین سطح 6.24 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔اس کیعلاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 37 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں جو مسلسل دوسرے دن اموات کی بڑی تعداد ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7092 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 52296 تک جا پہنچے ہیں۔اس کیعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 714 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 153051 ہوگئی ہے جب کہ 2718 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 108822 ہے اور 2455 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 16274 اور ہلاکتیں 155 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 41472 اور 1303 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 5139 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 118 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4416 اور 93 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 23122 ہے اور اب تک 250 مریض انتقال کرچکے ہیں۔#/s#

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…