حکومت جانے والی ہے ، عوام کی جھولیاں اٹھا کر بدعائیں سال ختم ہونے قبل حکومت کا خاتمہ ، مریم نواز شریف کا بڑا اعلان

11  ‬‮نومبر‬‮  2020

نگر خاص(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کچھ نہیں پتہ کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے، حکومت کوئی اور چلا رہا ہے، کرسی پر صرف عمران خان بیٹھا ہے،عمران خان جیسے چھوٹے اور ظالم شخص کے دماغ میں صرف اور صرف حسد اور انتقام کا بھوت سوار ہے،جو اپنی بہنوں اور بیٹیوں کی

عزت نہ کروا سکتا ہو وہ اپنے عوام کی عزت بھی نہیں کرا سکتا، نوازشریف، مریم نواز اورمسلم لیگ (ن) ڈٹی ہوئی ہے کہ ظالم کے آگے نہیں جھکیں گے۔ بدھ کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کیا نگر خاص کے عوام گواہی دیتے ہیں کہ پچھلے 70سال میں گلگت بلتستان اور نگر خاص میں جتنے کام نہیں ہوئے وہ نواز شریف اور حفیظ الرحمن کے پچھلے 5سال میں ہوئے ہیں اور اگر ہوئے ہیں تو 15نومبر کو تاریخی دن آ رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ شاید ہی کوئی ظلم ہو جو نواز شریف کے اوپر انہوں نے نہ کیا ہو، عمران خان جیسے چھوٹے اور ظالم شخص کے دماغ میں صرف اور صرف حسد اور انتقام کا بھوت سوار ہے، اس نے جس طرح نواز شریف، مسلم لیگ(ن) اور آپ کی جماعت کو انتقام کا نشانہ بنایا ہے تو کوئی ڈرپوک ہوتا تو ایک طرف ہٹ جاتا تاہم نواز شریف نے ہر ظلم بہادروں کی طرح اپنے سینے پر سہا اور اپنی بیٹی کو جیل جاتا ہوا بھی دیکھا۔انہوںنے کہاکہ آپ یہ سمجھتے ہوں گے کہ جو شخص بہنوں بیٹیوں کی عزت نہ کرنا جانتا ہو، وہ آپ کے ووٹ کا حقدار نہیں ہے ، جو اپنی بہنوں اور بیٹیوں کی عزت نہ کروا سکتا ہو وہ اپنے عوام کی عزت بھی نہیں کرا سکتا، جو شخص اپنی عزت کے لیے کھڑا نہیں ہو سکتا، اسے کچھ پتہ نہیں کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے، حکومت کوئی اور چلا رہا ہے، کرسی پر صرف عمران خان بیٹھا ہے۔انہوںنے کہاکہ جعلی ہی صحیح،

زبردستی ہمارے سروں مسلط کیا ہوا انسان ہی صحیح لیکن وزیر اعظم کی کرسی پر تو بیٹھا ہے، یہ کتنی ڈھٹائی سے کہہ رہا ہے کہ مہنگائی تو نہیں اور مہنگائی تو صرف پراپیگنڈا ہے، تو آ کر نگر خاص کے گھروں میں خواتین سے آٹے چینی کا ریٹ پوچھو اور پوچھو کہ وہ اپنا گھر کیسے چلا رہے ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ نگر خاص کے عوام محنت کرکے کمانے والے اور سر اٹھا کر جیتنے والے لوگ ہیں،

عمران خان کی طرح ان کے ہاتھ امیر لوگوں کی جیبوں میں نہیں ہوتے، ان کا کچن اور خرچے کوئی امیر آدمی نہیں اٹھاتا، جس انسان کو یہ پتہ نہ ہو کہ اس کا کچن کون چلا رہا ہے، اس کا گھر کون چلا رہا ہے، اس کا خرچہ کون چلا رہا ہے اسے آپ کی تکلیف کا کیا احساس ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر سے لوگ جھولیاں بھر بھر کر عمران خان اور اس کی جعلی حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں،

لوگوں کو سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ گیس، بجلی کے بل دیں، بچوں کے اسکول کی فیسیں دیں، کتابوں اور یونیفارم کا خرچہ اٹھائیں، گھر کا چولہا جلائیں یا اپنے گھر میں بیمار لوگوں کی دوائیوں کے خرچ اٹھائیں۔انہوںنے کہاکہ جس انسان نے پاکستان کے کسی صوبے میں ایک اینٹ نہ لگائی ہو، جس آس پاس سارے آٹا چینی چور اور عوام کی جیب پر ڈاکے ڈالنے والے بیٹھے ہوں، جس کی حکومت اب جانے والی

ہو تو کیا گلگت بلتستان اور ہنزہ کے عوام اسے ووٹ دے کر اپنا ووٹ ضائع کریں گے۔مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر نے کہا کہ سنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام جو حکومت وقت ہوتی ہے اس کو ووٹ دیتے ہیں لیکن جو شخص عوام کی تباہی، لوگوں کی نوکریاں چھیننے کاروبار تباہ کرنے، پاکستان کی معیشت تباہ کرنے، عوام کے گھروں میں بھوک و افلاس لانے کا ذمے دار،

آپ کا روزگارچھیننے کا ذمے دار ہو، جو شخص جب مہنگائی سے تکلیف ہو تو آپ کا مذاق اڑانے کا ذمے دار ہو، کیا وہ شخص عمران خان آپ کے ووٹ کا حقدار ہے؟۔انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے کراچی میں صبح ساڑھے 6بجے کمرے کا دروازہ توڑ کر میرے بستر کے پاس آگئے اور آج بھی سر بازار گلگت بلتستان کی پاک دھرتی پر جو گفتگو ہو رہی ہے، جس طرح سے پاکستان کی ماؤں،

بہنوں بیٹیوں کی تضحیک کی کوشش کی جا رہی ہے کیا گلگت بلتستان کے عوام ایسی گندگی کو اپنی سرزمین پر جگہ دیں گے؟۔انہوں نے کہا کہ نہ گلگت بلتستان کی دھرتی پر ان کی جگہ ہے نہ پاکستان کی پاک سرزمین پر ان کی جگہ ہے اور اب یہ حکومت آخری دھکے کے بعد جانے والی ہے، یہ قوم کی مجرم ہے، اس سال کے ختم ہونے سے پہلے پہلے یہ حکومت واپس جانے والی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…