جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

امریکی صدارتی الیکشن پر اسد عمر کا ایسا دلچسپ تبصرہ کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد،واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک ٹویٹ میں امریکی الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ” ہم جوانی میں دیکھتے تھے امریکہ میں الیکشن ہوتا ہے، ووٹ گنتی ہوتے ہیں، ہارنے والا جیتنے والے کو مبارکباد دیتا ہے اور اقتدار

کی منتقلی ہو جاتی ہے۔ سوچتے تھے پاکستان میں کب ایسا ہو گا۔ وہ تو ابھی تک نہیں ہوا لیکن امریکی الیکشن میں پاکستانی مناظر ضرور نظر آ گئے”۔دریں اثناامریکی نشریاتی ادارے سی این این کے میزبان وین جونز جو بائیڈن کی جیت کی خبر پر جذباتی ہو گئے اور دورانِ نشریات رو پڑے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وین جونز کا کہنا تھا کہ آج امریکا کے لیے بہت بڑا دن ہے۔ آج اس ملک میں تارکین وطن، سیاہ فام اور مسلمانوں سمیت بہت سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جہاں جارج فلوائڈ کی طرح کتنے لوگوں کی سانس رکی ہوئی تھی۔ اب امریکا میں مسلمانوں کو اس بات پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ آپ کے صدر کو آپ کا امریکا میں ہونا پسند نہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج اس ملک میں باپ کے لیے آسان ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بتائے کہ اچھا انسان ہونا کتنا اہم ہے۔ علاوہ ازین امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کو ایک با پھر دنیا میں قابل اعتبار بنائیں گے۔ اختلافات سے قطع نظر تمام

امریکیوں کا صدر ہوں۔ مخالفین کو دشمن کی طرح نہ دیکھیں، وہ امریکی ہیں، امریکیوں کی طرح دیکھیں، نسل پرستی کا خاتمہ کرنے کی جنگ کاوقت ہے، لوگوں کو تقسیم نہیں متحد کروں گا۔ مڈل کلاس افراد ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، متوسط طبقے کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنائیں گے۔

کورونا ٹاسک فورس کے لیے نامور سائنسدانوں کا اعلان کل کریں گے،میڈیارپورٹس کے مطابق نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے جیت کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ اختلافات سے قطع نظر تمام امریکیوں کا صدر ہوں۔ مخالفین کو دشمن کی طرح نہ دیکھیں۔

وہ امریکی ہیں، امریکیوں کی طرح دیکھیں، نسل پرستی کا خاتمہ کرنے کی جنگ کاوقت ہے، لوگوں کو تقسیم نہیں متحد کروں گا۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ آج عوام کی فتح کا دن ہے، عوام کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 74 ملین ووٹ لئے جو امریکی صدارتی انتخاب میں نئی تاریخ ہے۔ امریکی عوام نے فیصلہ سنادیا، اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مڈل کلاس افراد ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، متوسط طبقے کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنائیں گے۔ کورونا ٹاسک فورس کے لیے نامور سائنسدانوں کا اعلان پیر کو کریں گے۔واضح رہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں، ریاست پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی۔ جبکہ ان کے حریف ری پبلکن امیدوار اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…