منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

امریکی صدارتی انتخابات میں بڑا بریک تھرو ، جوبائیڈن کو صدر کی کرسی تک پہنچنے کیلئے صرف کتنے الیکٹورل ووٹ درکار؟ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوش اڑ گئے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)امریکی صدارتی انتخابات میں بڑا بریک تھرو ، جوبائیڈن کو صدر کی کرسی تک پہنچنے کیلئے صرف کتنے ووٹ درکار؟ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریشانی میں اضافہ بڑھ گیا ۔ امریکا میں صدارتی انتخاب کے نتائج سامنے آنے کے بعد

ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن جیت کے انتہائی قریب پہنچ گئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی عہدہ صدارت پر براجمان ہونے اور وائٹ ہاؤس کا مہمان بننے کے لیے صدارتی امیدوار کو 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 264 اور ری پبلکن امیدوار امریکی صدر ٹرمپ نے اب تک 214 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 3 امریکی ریاستوں مشی گن، پنسیلوینیا اور جارجیا کے بعد چوتھی ریاست نیواڈا میں بھی کیس کرنے کا اعلان کر دیا۔امریکی ریاست جارجیا اور مشی گن میں عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے الزامات رد کر دیئے۔ پنسیلوینیا اور مشی گن میں صدرٹرمپ اور ان کے حریف جوبائیڈن کے حامیوں نے احتجاج کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قانونی ووٹ گنیں تو میں تاریخی کامیابی حاصل کر چکا ہوں، ڈیموکریٹس الیکشن چوری نہ کرتے تومیں جیت جاتا۔صدرٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ الیکشن میں ملی بھگت سیدھاندلی کی گئی، مجھے دھوکہ دہی کے ذریعے جیت سے باہر کیا جا رہا ہے، ہمارا مقصد ملک کی سالمیت کو قائم کرنا ہے۔دوسری طرف امریکی صدارت کے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیدن نے کہاہے کہ لوگوں کو خاموش، ستایا یا ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں امریکی صدارت کے ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیدن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر ووٹ شمار کیا جانا چاہیئے۔اس سے قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ کہا کہ ہماری جمہوریت ہم سے کوئی چھیننے والا نہیں ہے، نہ اب، نہ ہی کبھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا بہت دور آ چکا ہے، اس نے بہت سی جنگیں لڑی ہیں اور ایسا کرنے کے لیے بہت کچھ برداشت کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…