جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ وزراء کی چھٹی ہونے لگی ہے ؟ حیران کن انکشاف

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (آئن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے مرحلہ وار وفاقی کابینہ اور بیورو کریسی میں اعلی سطح پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ آئندہ ہفتے اس حوالے سے آغاز ہو جائیگا جبکہ بعض اہم اداروں میں بھی تبدیلیوں کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے

ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اور ان تبدیلیوں کی بڑی وجہ حکومت کی کارکردگی اور گورنرز کے معاملات کو بہتر بنانا ہے۔داخلہ ،اطلاعات ،تجارت ،ریلوے ،سائنس و ٹیکنالوجی کی وزراء کی وزارتیں تبدیل ہونے کا قوی امکان ہے جن وزراء کو نیا ٹاسک ملے گے ان سے عمران خان ون آن ون ملاقاتیں کررہے ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی وزیر اعظم سے ملاقات ہو چکی ہے ۔شیخ رشید کو اطلاعات یا داخلہ کی وزارت ملنے کا امکان ہے جبکہ فواد چودھری بھی داخلہ کی وزارت میں دلچسپی رکھتے ہیں اگر شیخ رشید کو داخلہ کی وزارت دی گئی تو پھر فواد چودھری وزارت اطلاعات کی ذمہ داریاں دوبارہ سونپے جانے کا امکان ہے ۔وزیر اعظم نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے وزیر فخر امام کی کارکردگی سے بھی خوش نہیں کیونکہ یہ وزارت آٹا اور گندم بحران پر قابو پانے میں ناکام رہی ۔اسی طرح معاشی پالیسیوں کے اب تک موثر نتائج سامنے نہ آنے پر حفیظ شیخ کی کارکردگی پر مطمئن نہیں ہے لیکن ان کا متبادل کیا ہوگا اس پر سوچ وبچار جاری ہے ۔مشیر تجارت رزاق دائود کو بھی شوگر سیکنڈل کی وجہ سے وزارت سے فارغ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ اسد عمر کو وزارت توانائی میں لانے کی تجویز ہے ،بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مواصلات ،سمندر پار پاکستانیز ،بحری امور اور آبی وسائل کی کارکردگی سے وزیر اعظم مطمئن ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ تمام اہم فیصلے اسی ماہ ہو جائیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…