جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی صدارتی انتخابات ، ٹرمپ کو جتوانے کیلئےفرشتہ آرہے ہیں موجودہ امریکی صدر کی کامیابی کیلئے حیرت انگیز پیش گوئی کر دی گئی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا میں منگل 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔آخری اطلاعات تک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 214 الیکٹورل ووٹس اور ان کے حریف جوبائیڈن کو 243 ووٹس حاصل ہیں جبکہ دونوں ہی امیدوار اب تک جادوئی نمبر 270 کو

حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔7 ریاستوں میں دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہے اور جو بھی امیدوار 270 ووٹ حاصل کرے گا وہ اگلے 4 سال کیلئے امریکا کا صدر ہوگا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق اب تک کے نتائج کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شکست کے دہانے پر نظر آرہے ہیں۔ اس صورتحال میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کے عہدے داران اور خود ٹرمپ نے نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹرمپ کے حامی ان کی جیت کے لیے دعا گو ہیں اور ٹرمپ انتظامیہ میں ان کی روحانی مشیر کے عہدے پر رہنے والی پالا وائٹ نے بھی ٹرمپ کی جیت کیلئے دعا کی ہے جو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہورہی ہے۔اپنے دعائیہ کلمات میں پالا وائٹ کہہ رہی ہیں کہ انہیں جیت کی آواز سنائی دے رہی ہے، کامیابی حاصل کرنے تک ہمیں کوشش کرنی ہے، افریقا اور جنوبی امریکا سے فرشتے آرہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افریقا سے فرشتوں کو روانہ کردیا گیا ہے، وہ یہاں پہنچ رہے ہیں، جنوبی امریکا سے بھی یہاں پہنچ رہے ہیں، مجھے فتح کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…