کرونا کی دوسری لہر نے پاکستان میں تباہی مچا دی 3مہینوں کے بعد ایک ہی دن سب سے زیادہ اموات

5  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(اے پی پی)نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔جمعرات کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران1 ہزار 302 افراد کے کووڈ۔19 ٹیسٹ مثبت

آئے اور 26 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 22 افراد ہسپتالوں میں اور 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 32 ہزار 376 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 531, پنجاب میں 11 ہزار 873, خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 813, اسلام آباد میں 6 ہزار 449, بلوچستان میں 598,گلگت بلتستان میں 405, آزاد کشمیر میں 707 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 665 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر,گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 871 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 123 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 15 ہزار 317 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 875 ہے جن میں سے آزاد کشمیر

میں 4 ہزار 491, بلوچستان میں 16 ہزار 26 , گلگت بلتستان میں 4 ہزار 320، اسلام آباد میں 20 ہزار 694, خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 22، پنجاب میں 1 لاکھ 5 ہزار 535 اور سندھ میں 1 لاکھ 47 ہزار 787 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 893 ہے

جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 647 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 2 ہزار 385 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں

اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 284 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 229 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض

ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں 152 اموات، گلگت بلتستان میں 92 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 104 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں

قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 45 لاکھ 73 ہزار 768 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 7 مریض زیر علاج ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…