جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

امریکی صدارتی الیکشن ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں اپنی فتح کا قبل از وقت اعلان کرتے ہوئے کئی ریاستوں میں تاحال جاری ووٹوں کی گنتی روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوس میں اپنے

حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کئی ریاستوں کا نام لے کر کہا کہ وہاں ہم نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ تاہم انہوں نے انتخابی نتائج پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اسے قوم کے لیے بڑا دھوکہ قرار دیا۔صدر ٹرمپ نے حامیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں ٹیکساس میں جیتنے کی ضرورت تھی جہاں ہم جیت گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اوہائیو اور مشی گن سے بھی جیت گئے ہیں۔ جارجیا، شمالی کیرولائنا اور پینسلوینیا میں بھی شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ صدر کا مزید کہنا تھا کہ وہ کامیابی کا جشن منانے کے لیے تیار ہیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام ووٹوں کی گنتی کو روک دیا جائے کیوں کہ اب مزید ووٹنگ نہیں بلکہ ووٹوں کی گنتی ہونا ہے۔دریں اثنا غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے مطابق اب تک ڈیموکریٹکس کے امیدوار جو بائیڈن کو ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے اور 16 کے قریب ریاستوں کے نتائج آنا ابھی

باقی ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم پورے ملک میں بہت اچھی پوزیشن میں ہیں، شکریہ۔ڈونلد ٹرمپ نے اپنے حریف امیدوارجو بائیڈن پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابات چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم انہیں

ایسا نہیں کرنے دیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ آج رات بڑی جیت کا بیان دوں گا۔دوسری جانب ڈیمو کریٹک امیدوار جو بائیڈن نے بھی اہلیہ کے ہمراہ امریکی عوام سے خطاب کیا۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم فتح کی جانب بڑھ رہے ہیں، یقین رکھیں ہم الیکشن میں کامیاب ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک بھر میں جن لوگوں نے بھی ڈیموکریٹکس کے لیے مہم چلائی اور محنت کی ان سب کا شکر گزار ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…