جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ کا اگلا صدر کون ہوگا؟ 1984 سے ہر الیکشن کی درست پیشگوئی کرنیوالے نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)ڈونلڈ ٹرمپ یا جوبائیڈن ؟امریکہ کا اگلا صدر کون ہوگا؟دنیا بھر کی نظریں امریکہ پر لگ گئیں ، تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب کل ہونے جار ہاہے جس کی تیاریا ں مکمل ہیں ، امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے مخالف امیدوار

جوبائیڈن نے اپنی اپنی الیکشن مہم بھی مکمل کر لی ہے اور دونوں کل کے دن کے بعد نتائج کا انتظار کر یں گے لیکن اس سے پہلے 1984 سے اب تک تمام الیکشنوں کی درست پیشگوئی کرنے والے معروف تاریخ دان اور پروفیسر ایلن لیکمین میدان میں آ گئے ہیں ،اس بار انہوں نے امریکی صدر کا قرعہ جوبائیڈن کے نام نکال دیاہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کی پیشگوئی کی ہے ،یاد رہے اس سے قبل 2016 کے الیکشن میں ایلن لیکمین نے ٹرمپ کی کامیابی کی پیشگوئی کی تھی جو درست ثابت ہوئی تھی۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی جیت پر چین کے امریکا کا مالک بننے کے خدشے کا اظہار کر دیا۔ ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے لیے الیکشن مہم کے دوران ایک جلسے سے خطاب میں کہا کہ اگر بائیڈن جیت گیا تو چین امریکا کا مالک بن جائے گا۔ٹرمپ نے الزام لگایا کہ جوبائیڈن ایک کرپٹ سیاست دان ہے، وہ ہمیشہ سے ہی ایک ڈمی آدمی رہا ہے۔

دوسری طرف امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ریاست فلاڈلفیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا وقت آگیا ہے کہ ٹرمپ اپنا بیگ پیک کر کے گھر چلے جائیں، ہم ان کے ٹوئٹس، غصے، نفرت، ناکامی اور غیر ذمہ داری سے تنگ آ چکے ہیں۔جوبائیڈن کا کہنا تھا یہ ہماری زندگی کا سب سے اہم صدارتی الیکشن ہے، صدر ٹرمپ خوف زدہ ہیں کہ پنسلوانیا میں کیا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…