جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

قومیں کپاس، کپڑا فروخت کرنے سے نہیں بلکہ اس کام سے امیر ہوتی ہیں، پاکستان دنیا میں ایک طاقتور ملک بنے گا،وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام

datetime 24  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیسیٰ خیل، میانوالی (آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں ایک طاقتور ملک بنے گا، قومیں کپاس اور کپڑا فروخت کرنے سے نہیں بلکہ تعلیم پر پیسہ لگانے سے امیر ہوتی ہیں۔جن کے میڈیکل چیک اپ اور بچے لندن میں ہوں انہیں پسیماندہ علاقوں کا کیسے احساس ہوگا۔ عیسیٰ خیل کیڈٹ کا لج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہاں گرلز اسکول

نہیں تھے، نہ اسپتالوں میں نرسز اور لیڈی ڈاکٹر تھیں، اب ہم اسپتالوں میں نرسز اور لیڈی ڈاکٹر تعینات کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں اور میں نے حکم دیا ہے کہ یہاں کے اسپتال خود اخباروں میں اشتہار دیکر ڈاکٹر بھرتی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ قومیں کپاس اور کپڑا بیچنے سے امیر نہیں ہوتیں بلکہ تعلیم پر خرچ کرنے سے امیر ہوتی ہیں، ہم میانوالی میں ایک عالمی معیار کی نمل یونیورسٹی بنا رہے ہیں جو ایک نالج سٹی ہو گا، یہاں سے پورے پاکستان کے لیے زرعی شعبے پر ریسرچ ہو گی۔اپوزیشن کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک شہر پر پیسہ لگانے سے قومیں ترقی نہیں کرتیں، جن کے میڈیکل چیک اپ اور بچے لندن میں ہوں انہیں پسماندہ علاقوں کا کیسے احساس ہوگا۔ مدینہ کی ریاست کا اصول ہے کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں اور قانون کی بالا دستی کا مطلب ہے کہ ہم نے کمزور طبقے کو اوپر اٹھانا ہے تاکہ کوئی بھی طاقتور اس پر ظلم نہ کر سکے۔آئی جی پنجاب انعام غنی اور ایس پی میانوالی کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ نے خاص نظر رکھنی ہے کہ تھانوں میں کسی غریب کو کوئی ظلم نہ ہو، چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار قوم بنے اور انہیں کسی کا خوف نہ ہو، جو ظلم کرے اسے سزا ملے، چاہے وہ طاقتور ہو یا کمزور۔عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا سب سے پہلا فوکس ہے کہ میانوالی، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور جیسے پسیماندہ علاقوں کو

اوپر لیکر آئیں تاکہ یہاں تعلیم بھی ہو، اسپتال بھی ہوں اور پولیس عوام کی مدد کرے۔ میانوالی کے مسائل سے میں بخوبی آگاہ ہوں جبکہ پانی کا مسئلہ ہمارے علاقے کا سب سے بڑا بنیادی مسئلہ ہے۔ حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی بھی میرے ساتھ نہیں تھا تو میانوالی کے لوگ میرے ساتھ تھے۔ جب لوگ کہتے تھے کہ کھلاڑی کیسے

سیاست کرے گا تو میانوالی کے لوگ میرے ساتھ کھڑے ہوئے اور تحریک انصاف کو پہلی سیٹ بھی عیسیٰ کے لوگوں نے دلوائی۔وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ عیسی ٰ خیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق بات کی، یہاں لڑکیوں کے اسکولز نہیں تھے اور تحصیل میں نرسیں نہیں ملتی تھی۔انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں عثمان بزدار کو

کیوں وزیراعلیٰ بنایا۔ ڈی جی خان میانوالی سے بھی پسماندہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ کمزور بچارے جیلوں میں ہیں اور بڑے چور لندن میں ہیں ہم چاہتے ہیں کہ کسی غریب کمزور کے اوپر تھانے میں کسی قسم کا ظلم نہ ہو۔ مغربی ممالک میں قانون کی بالادستی ہے اسی وجہ سے ہو خوشحال ہیں۔ انہوں نے

کہا کہ ہمارے ملک میں تھانے، کچہری اور پٹواریوں کی سیاست تھی لیکن ہماری حکومت تھانے، کچہری اور پٹواریوں کی سیاست سے لوگوں کو آزاد کرنا چاہتی ہے اور میں چاہتا ہوں جو محنت کرے اس کو اس کا پھل ملے، وزیر اعظم نے کہا کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم اور ناانصافی کا نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…