جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

قونصلر رسائی کے دوران کلبھوشن یادیو اور بھارتی ناظم الامور کے درمیان تلخ کلامی، بھارتی جاسوس نے بھی کھری کھری سنا ڈالیں

datetime 23  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو دی گئی قونصلر رسائی کی ممکنہ اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم الامورگوارو آہلووالیا نے کلبھوشن یادیو سے کہا کہ آپ دماغی طو ر پر غیر حاضراور پاگل محسوس ہورہے ہو جس کے بعد

کلبوشن یادیو نے بھی انڈین حکام کو کھری کھری سنادیں۔ تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کلبھوشن نے بھارتی سفارتکاروں کا گھناؤنا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم الامور گوروو آہلووالیا کی کلبھوشن جا دیو سے تلخ کلامی ہوئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم الامور نے کلبھوشن کو دماغی طور پر غیرحاضر اور پاگل قرار دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کلبھوشن نے غصے میں بھارتی ناظم الامور کو کھری کھری سنادیں اور کہا کہ آپ ایک نیوی کے سینئر کمیشن افسر کو پاگل اور دماغی غیر حاضر کیسے کہہ سکتے ہیں۔کلبھوشن کا کہنا تھا کہ میں بالکل ہشاش بشاش، تندرست اور دماغی طور پر مکمل حاضر ہوں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے صرف ایک سفارتکار کو کلبھوشن سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم االامور کے اصرار پر دو سفارتکاروں کو ملاقات کروائی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ، کلبھوشن کا پاکستانی اعلی حکام سے مکالمہ کرتے ہوے کہا ہے کہ کیا میں پاکستان میں بھی بہت مشہور ہوں۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…