منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکمرانوں نے سرکاری پیسے کو ذاتی سمجھ کر بانٹا،ملک کے مالی حالات کیوں خراب ہیں؟ چیف جسٹس گلزار احمد کے ریمارکس

datetime 22  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ایک کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ حکمرانوں نے سرکاری پیسے کو ذاتی سمجھ کر بانٹا اور پاکستان کی حکومت کے مالی حالات اسی وجہ سے خراب ہیں۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار

احمد کی سربراہی میں بینظیر اسٹاک ایمپلائز اسکیم کے تحت ملازمین کو شیئرز دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل سہیل محمود نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سال 2009 میں حکومت نے سرکاری کمپنیز کے 12 فیصد شیئرز ملازمین کو دینے کا فیصلہ کیا، سال 2013 میں حکومت بدلی تو ملازمین کو منافع کی ادائیگی روک دی گئی اور موجودہ حکومت نے اسکیم کو ختم کرنے کا حکم جاری کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2013 سے 2019 تک کی ادائیگی کرنے کا حکم دیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ پاکستان کی حکومت کے مالی حالات اسی وجہ سے خراب ہیں، حکمرانوں نے سرکاری پیسے کو ذاتی سمجھ کر بانٹا۔چیف جسٹس گلزار نے کہا کہ یہ پیسے الیکشن اسٹنٹ کی غرض سے بانٹے گئے ہیں، حکومتی پیسہ سارا سرکار کا ہوتا ہے حکمرانوں کا ذاتی نہیں، یہ بھی ہوا کہ 15 سال کی تنخواہیں اور مراعات بھی دی گئی، حکومت کا پیسہ پھینکنے کے لیے نہیں ہوتا۔بعد ازاں عدالت نے 2013 سے 2019 تک کے فنڈز جاری کرنیکا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔عدالت عظمیٰ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نجکاری کمیشن کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف ملازمین کی اپیلیں خارج کر دیں۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…