اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

25اکتوبر سے تمام تعلیمی ادارے3ہفتوںکیلئے بندہونے کی خبریں پنجاب حکومت نے اہم اعلان کردیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد(این این آئی، آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک )سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اورمحکمہ صحت پنجاب نے دوبارہ سکول بند کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا ۔محکمہ صحت پنجاب حکام کے مطابق کورونا کے

مریضوں کی تعداد کا تعین کرنے کے لئے سکولوں میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے،تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔سیکرٹری صحت کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ معلومات کی تصدیق کے لیے ہیلپ لائن 1033پر کال یا ان باکس کریں۔یا درہے کہ نجی ٹی وی 92نیوز پر بریکنگ نیوز چلی تھی کہ 25اکتوبر سے تمام تعلیمی اداروں کو دوبارہ 21دن کیلئے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ دریں اثناوفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاو پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھی این سی او سی کی تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں این سی او سی نے تنبیہ کی کہ ایس او پیز پر عدم عملدرآمد کی صورت میں سخت پابندیاں دوبارہ لگ سکتی ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں ایس او پیز کی شدید خلاف ورزیوں کے نتیجے میں کورونا کیسز بے تحاشا بڑھے ہیں اور اگر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو سروسز دوبارہ بند کریں گے۔ اسد عمر نے تمام چیف سیکرٹریز کو صوبوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔تمام صوبے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لے کر بھاری جرمانے عائد کریں۔ٹرانسپورٹ،مارکیٹس، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کی مانیٹرنگ سخت کی جائے۔عوامی مقامات اور

اجتماعات کی مانیٹرنگ بھی سخت کی جائے ۔ان ہائی رسک شعبوں سے کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ماسک پہننا اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت انتظامی کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…