جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

ایک مہینے میں ادویات کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ 253ادویات22 سے35 فیصد تک مہنگی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ ، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی فارماسسٹ نور مہر نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے پہلا نوٹیفکیشن گزشتہ ماہ کی 17تاریخ کو جاری کیا گیا جوکہ 27 کو

منظر عام پر آیا جبکہ رواں ماہ کی 5 تاریخ کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن آج سامنے آیا جن کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں 22 سے 35 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے اور مجموعی طور پر253 ادویات کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں،دوسری طرف ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دوائیاں بنانے والی کمپنیوں کا منافع بھی بڑھ گیا ، ادویہ ساز کمپنیوں کے خالص منافع میں 69 فیصد اضافہ ہوگیا ، رواں سال کی پہلی ششماہی میں 5 بڑی کمپنیوں نے خالص منافع کی مد میں 6 ارب روپے سے زائد کا فائدہ اٹھایا ، کورونا کے باعث روایتی ادویات کی فروخت میں کمی ہوئی تاہم اس عرصے میں وٹامنز اور سپلیمنٹ کی مانگ میں اضافہ ہوچکا ہے ، پچھلے دو سالوں میں ادویات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے نتیجے میں کمپنیوں کا منافع بھی 69 فیصد تک بڑھ چکا ہے ، حالانکہ اس عرصے میں ادویات کی فروخت صرف 4 فیصد بڑھی ، تاہم دوائیں مہنگی ہونے کی وجہ سے 5 بڑی کمپنیوں کے منافع میں 6 ارب 21 کروڑ 70 لاکھ روپے اضافہ ہوا ۔

موضوعات:



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…