جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

مریم نواز اچانک پریس کانفرنس چھوڑ کر روانہ

datetime 19  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس چھوڑکر اچانک کروانہ ہو گئیں ، نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کو مقامی ہوٹل میں کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کے بعد ایک اہم پریس کانفرنس کرنا تھی جس کیلئے میڈیا وہاں

موجود تھا تاہم وہ پریس کانفرنس چھوڑ کر اچانک محمد زبیر کے ہمراہ وہاں سے نکل گئیں ، بتایا جارہاہے کہ وہ محمد زبیر کے ہمراہ ان کی رہائشگاہ گئی ہیں ۔دوسری جانب طلال چوہدری کا اس حوالے سے کہناتھا کہ صورتحال تھوڑی دیر میں واضح ہو جائے گی ۔واضح رہے مسلم لیگ( ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پولیس نے نجی ہوٹل کے کمرے سے حراست میں لے لیا تھا ،مریم نواز نے شوہر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ہوٹل کے دروازے توڑ کر کمرے میں داخل ہوئی ۔کیپٹن صفدر کو مزار قائد تقدس پامالی کیس میں گرفتار کرنے کے بعد عزیز بھٹی تھانے منتقل کر دیا گیا۔پیر کی صبح مزار قائد تقدس پامالی کا مقدمہ مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ شہری وقاص کی مدعیت میں بریگیڈ تھانے میں درج کیا گیا۔مقدمہ تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کے بعد درج کیا گیا جس میں مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سمیت

دیگر 200 افراد نامزد ہیں۔مقدمے میں مزار قائد کے تقدس کی پامالی کی دفعات سمیت جان سے مارنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔گرفتاری کے موقع پر کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا بلکہ مزار قائد پر صرف مادر ملت اور ووٹ کو عزت دو

کا نعرہ لگایا تھا،جیلوں میں جانے سے نہیں گھبراتے ،مخالفین تمام ہتھکنڈے استعمال کر کے دیکھ لیں لیکن ووٹ کی حرمت کی اجازت نہیں دینگے ،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ گھر گھر پہنچ چکا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری کے دوران کیپٹن (ر) محمد صفدر نے نعرے بازی شروع کردی تھی اور مزار قائد کے احاطے میں ”ووٹ کو عزت دو” کے نعرے لگائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…