جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

سندھ پولیس پردبائو ڈال کرکیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کیلئے اسٹنگ آپریشن کیا گیا،وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے تصدیق کردی تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 19  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری ریاستی دہشت گردی ہے ۔تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیرنے کہا کہ جس کمرے میں دروازہ توڑکرداخل ہوئے وہاں مریم نوازبھی موجود تھیں۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی گرفتاری ریاستی دہشتگردی ہے، وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ سے بات ہوئی ہے، انہوں نے تصدیق کی ہے کہ سندھ پولیس پردباؤ ڈالا گیا اور دباؤ ڈال کراسٹنگ آپریشن کیا گیا۔محمد زبیر نے کہا کہ سابق گورنرہوں، مجھے تھانے کے اندرجانے کی اجازت نہیں دی جارہی، کارکنوں کو ہم نے روکا ہوا ہے، گرفتاری کا سیاسی ردعمل دیں گے۔پولیس اتنی خوفزدہ ہے کہ تھانے کے دروازے بند کررکھے ہیں۔دریں اثنامریم نواز نے شوہر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ہوٹل کے دروازے توڑ کر کمرے میں داخل ہوئی ۔کیپٹن صفدر کو مزار قائد تقدس پامالی کیس میں گرفتار کرنے کے بعد عزیز بھٹی تھانے منتقل کر دیا گیا۔پیر کی صبح مزار قائد تقدس پامالی کا مقدمہ مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ شہری وقاص کی مدعیت میں بریگیڈ تھانے میں درج کیا گیا۔مقدمہ تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کے بعد درج کیا گیا جس میں مریم نواز

، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سمیت دیگر 200 افراد نامزد ہیں۔مقدمے میں مزار قائد کے تقدس کی پامالی کی دفعات سمیت جان سے مارنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔گرفتاری کے موقع پر کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا بلکہ مزار قائد پر

صرف مادر ملت اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا تھا،جیلوں میں جانے سے نہیں گھبراتے ،مخالفین تمام ہتھکنڈے استعمال کر کے دیکھ لیں لیکن ووٹ کی حرمت کی اجازت نہیں دینگے ،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ گھر گھر پہنچ چکا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری کے دوران کیپٹن (ر) محمد صفدر نے نعرے بازی شروع کردی تھی اور مزار قائد کے احاطے میں ”ووٹ کو عزت دو” کے نعرے لگائے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…