اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کی کاپیاں جاتی امرا کے باہر چسپاں ہر صورت گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

datetime 18  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی کاپیاں جاتی امرا کے باہر چسپاں کر دی گئی ہیں ، نوٹس کے مطابق ملزم جان بوجھ کر کیس میں حاضری سے مفرور ہے ، نوٹس راولپنڈی احتساب عدالت کی جانب سے چسپاں کئے گئے ہیں ، عدالت نے 9ستمبرکو نوازشریف کو مفرور قرار دیا تھا۔

ڈی آئی جی اور سی سی پی او کو ہرصورت میں ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، دریں اثناپاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ  پہلے بھی جیلوں میں صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں اس لئے ہمیں گرفتاریوں اور جیلوں سے نہ ڈرایا جائے بلکہ ہمار ا خوف تو ختم ہو گیا ہے۔ اپنی رہائشگاہ جاتی امراء سے کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو بہت غصہ ہے کیونکہ وہ ایک ہارا ہوا شخص ہے ، نواز شریف نے کہا یہ آپ کا کھیل نہیں ، ”بڑوں ” کی لڑائی میں چھوٹوں کا کیا کام ہے ،آپ تو کھیل سے باہر ہیں، نواز شریف نے اپنے خطاب میں عمران خان کو تو مخاطب ہی نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے جیلوں میں کونسی سہولتیں ملی ہیں اس لئے دھمکیاں نہ دی جائیں ۔ ہم دو دفعہ جیل کاٹ آئے ہیں اس لئے گرفتاریوں اور جیلوں کا کسے خوف ہے بلکہ ہمارا خوف تو ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو کچھ نظر نہیں آرہا لیکن آئندہ چند روز میں نظر آ جائے گا، پی ڈی ایم کی تحریک چل پڑی ہے اور نتائج کا حصول زیادہ دور نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…