منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سیاسی گرما گرمی جہانگیر ترین کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی پی ڈی ایم جلسے میں تقریر اور اس کے بعد گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے بعد ملک کے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہو چکا ہے ، تجزیہ کار جاویداقبال کے مطابق ملک کے اندر آئندہ دنوں

میں دما دم مست قلندر کی سیاست جنم لے گی۔اسمبلیوں کے اندر جوڑ توڑ کے رجحان میں اضافہ ہو گا اور اس سلسلے میں خفیہ طور پر ملک سے باہر بیٹھے جہانگیر ترین کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔دوسری طرف اپوزیشن فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے راجہ ریاض سمیت چار ارکان اسمبلی سے رابطوں میں ہے جبکہ حکومت اپوزیشن پر طاقت بھی آزمائے گی اور آئندہ دنوں میں اپوزیشن کی اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کا عمل شروع کیا جا سکتا ہے۔جبکہ نیب بھی اپنا لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے کارروائیاں تیز کرے گی۔اپوزیشن کو چاروں شانے چت کرنے کا پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔جس سے اس بات کا اندیشہ بڑھ گیا ہے کہ گرفتاریوں سے قبل گھمسان کا رن پڑنے جا رہا ہے جبکہ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ حکومت نواز شریف،جہانگیر ترین کو پاکستان لانے کی راہ ہموار کرنے کیلئے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو بھی وطن لا سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…