بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

2ہزار لیکر جلسے میں آیا ہوں جلسے میں شریک (ن )لیگ کے کارکن نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روزپی ڈی ایم نے گوجرانوالہ میں پاور شور کا مظاہرہ کیا ، کئی صحافی بھی جلسے کی کوریج کے لیے گئے ہوئے تھے، جلسے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں ۔انہی میں سے ایک ویڈیو ن لیگ کے جیالے کی بھی تھی جوصاف

کہہ رہا تھا کہ جلسے پر آنے کا میرا دو ہزار روپے کا خرچہ ہوا اور یہ پیسے مجھے ن لیگ کے قائدین میں سے کوئی وزیر مشیر دے دیتا ہے۔جیالے نے شاہد خاقان عباسی،مرتضیٰ لوتھااور بابر نواز کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ یا پھر کوئی اور وزیر مجھے پیسے دے دیتے ہیں ،میں نے کبھی ان سے مانگے نہیں ہیں ،جتنا ان کا دل کرتا ہے کبھی پانچ سو کبھی ہزار تو کبھی دو ہزار روپے دیتے ہیں، اس سے میں اپنا خرچہ بھی کرتا ہوں اور جلسے میں آنے کا خرچہ بھی کرتا ہوں۔گویا ثابت ہوا کہ جلسے میں آنے کے لیے کارکنوں کو پانچ سو سے دو ہزار روپے تک دیے گئے تھے جو کہ خرچے کے نا م پر دیے گئے تھے۔کچھ وزراء اور پارٹی کے جیالوں نے تو میڈیا کے سامنے بھی مریم نواز کی گاڑی پر اسٹیج پر کھڑے ہوئے نوٹوں کی بارش کر دی تھی جبکہ کچھ لوگ اپنے کارکنوں کو گھر سے پیسے دے کر لائے تھے اور انہوں نے جلسے میں آ کر سارا بھانڈا پھوڑا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…