بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز شریف کی بیٹی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

datetime 14  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ احتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے حکم جاری کیا کہ رابعہ عمران کی اشتہاری کارروائی کے اشتہارات آویزاں کئے جائیں، عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر شہباز شریف کی بیٹی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔عدالت نے رابعہ عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تاہم ان پرعمل درآمد نہ ہوسکا۔منی لانڈرنگ ریفرنس میں سلمان شہباز کے خلاف پہلے ہی عدالت اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کر چکی ہے اور سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کے اشتہارات عدالتی احاطے اور ملزم کی پاکستان و بیرون ملک رہائشگاہوں پر چسپاں کر دیئے گئے تھے۔عدالتی اشتہار میں کہا گیا تھا کہ ملزم سلمان شہباز ٹرائل کا سامنا کرنے کیلئے جان بوجھ کر روپوش ہے، ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت ملزم سلمان شہباز کے اشتہار جاری کئے گئے ہیں، ملزم سلمان شہباز کو 13 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہو کر اپنے دفاع کا ایک اور موقع دیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…