منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شہبازشریف نیب کی تحویل میں زخمی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہزاد اکبر بھیس اور گاڑیاں بدل کر نیب کے دفتر میں جاتے ہیں، شہباز شریف کے کمرے میں کیمرے لگا کر اس کی ویڈیو عمران خان کو بھجوائی جاتی ہے ۔

شہزاد اکبر کے کہنے پر زمین پر کھانا رکھ کر دیا جاتا رہا ،پرسوں شہباز شریف نیب کی تحویل میں زخمی ہوئے ، حکومت کے ذہنوں میں گوجرانولہ کا جلسہ نہیں نکل رہا ،حکومت کے اجلاسوں میں اپوزیشن جماعتوں کا گوجرانولہ کا جلسہ ایجنڈے ہوتا ہے،حکومت ذہنی طور پر گوجرانولہ کے جلسے کا شکار ہوچکی ہے ،حکومتی ترجمانوں کے بیانات سے واضح ہے کہ حکومت جا چکی ہے ،نیب نے تسلیم کیا کہ شہباز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی الزام نہیں ، ،پانی میں مدھانی ڈال کر مکھن نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو اور اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت رکاوٹیں ڈال رہی ہیں ،کنٹینرز لگا کر کوشش کی جارہی ہے کہ جلسہ نہ ہونے دیا جائے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ایوان بالا اور ایوان زیریں میں 16 اکتوبر کا جلسہ موضوع بحث ہے ،آٹا ،چینی چوروں نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے ،معیشت کی تباہ حالی اور بے روز گاری کے خلاف یہ عوام کا ردعمل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پہلے کنٹینر پر چڑھ کر اور اب کنٹینر لگا کر سیاست کر رہے ہیں،16 اکتوبر کا جلسہ ہو گا جو مرضی رکاوٹیں کھڑی کرلیں، عوام آئین اور قانون کی بالا دستی کے لئے کھڑی ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، سقوط کشمیر ہوگیا۔

کرائے کے ترجمانوں کے بیانات سے واضح ہو چکا ہے کہ حکومت جا چکی ہے ،حکومت اپنا بوریا بسرا سمیٹ رہی اور چوری کے آخری موقعہ کی تلاش میں لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو عمران خان کے حکم پر گرفتار کیا گیا ،نیب نے تسلیم کیا کہ آج تک اس کیس میں کوئی

نئی بات نہیں ڈھونڈی جا سکی تمام آمدن اور اس کے ذرائع مختلف اداروں کے پاس ڈیکلیئرڈ ہیں ۔شہباز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں،، کوئی نیا سوال نامہ نیب نے دوران تحویل نہیں دیا،سب سوالناموں کے جوابات پہلے ہی نیب کو دئیے جا چکے ہیں ،پانی میں مدھانی ڈال کر مکھن نکالنے

کی کوشش کی جا رہی ہے عوام جان چکی ہے کہ کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا، شہباز شریف نے 10 سال صوبے کی خدمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھیس اور گاڑیاں بدل کر شہزاد اکبر نیب کے دفتر میں جاتے ہیں، شہباز شریف کے کمرے میں کیمرے لگا کر اس کی

ویڈیو عمران خان کو بھجوائی جاتی ہے ،شہزاد اکبر کے کہنے پر زمین پر کھانا رکھ کر دیا جاتا رہا ،شہزاد اکبر یہ سب کچھ عمران خان کے کہنے پر کر رہے ہیں ، پھر این آر او دینے کی بات کرتے ہیں ،پرسوں شہباز شریف نیب کی تحویل میں زخمی ہوئے ،نواز شریف بھی نیب کی تحویل

میں بیمار ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی چوری اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے کیمرے نہیں لگائے جاتے لیکن شہباز شریف پر نظر رکھنے کے لئے شہزاد اکبر کو کیمرے دے کر بھیج دیا جاتا ہے ،شہباز شریف کے واش روم میں کیمرے لگائے گئے ،عوام کا فیصلہ آ چکا ہے ۔

کوویڈ 18 آر ٹی ایس بٹھا کر ملک پر مسلط کیا گیا، اسے شہباز شریف کی گرفتاری کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے ،ہمیں کہا جا رہا ہے کہ سیاسی سرگرمیاں نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ اجازت دیں یا نہ دیں، پورا گوجرانوالہ جلسہ گاہ بن چکا ہے ،شہباز شریف نے آج

کارکنوں کو ہدایت کر دی ہے ،گرفتاریاں کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روک سکتے ،ہمارے شیر گوجرانوالہ پہنچ چکے ہیں ،کرائے کے ترجمان صبح و شام روتے رہتے ہیں ،شہباز شریف کے خوف کی وجہ سے کوویڈ 18 گھر جا چکا ہے ،اب صرف گھٹیا حرکتیں ہو رہی ہیں ،16 اکتوبر کو

عوام اس کوویڈ 18 سے جان چھڑوا لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام قیادت وہاں پہنچے گی ،آپ سے کسی نے گوجرانوالہ میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مانگی ،عوام حکمرانوں سے حساب مانگنے آ رہی ہے ،کیمرے سلائی مشینوں، مالم جبہ اور فارن فنڈنگ اکائونٹس پر لگائیں

،ہم ڈھائی سال سے حساب دے رہے ہیں اب آپ کی باری ہے ،آپ عوام کے سمندر کو روکنے کی کوشش نہیں کر سکتے ،حقیقی عوامی جماعتیں گوجرانوالہ جلسے میں موجود ہوں گی ،ووٹ چوری کے نتائج عوام بھگتتی ہے ،عوام کو روکنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے ۔ عطا اللہ تارڑ نے

کہا کہ ہمارا ہدف نااہل، نالائق حکمرانوں سے جان چھڑوانا ،عوام اس وقت مصیبت میں ہیں، ہم نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں عوام کی اس مصیبت سے جان چھڑانے کے لئے آ رہے ہیں،عدالت نے اب صرف ایک ہفتے کی مزید مہلت دی ہے ،کل حکومت نے کہا کہ

ملک میں ترسیلات زر بڑھیں ہیں اگر یہ ترسیلات منشیات کے پیسوں کی ہیں تو وہ سب کو پتہ ہے کہ وہ کون استعمال کرتا ہے ،شہباز شریف کے نام کوئی ٹی ٹی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ دو اپوزیشن لیڈرز قید میں ہیں ،آپ ہمیشہ دوسروں کو بند کرنے کی باتیں کرتے ہیں ،آپ گوجرانوالہ میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ، پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو وارننگ ہے کہ ہمارے پرامن کارکنوں سے زورزبردستی کی تو ہم نمٹنا جانتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…