اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اور تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی پوزیشن پہلے والی نہیں رہی۔روز ویلٹ کے
معاملے میں زلفی بخاری کے بارے میں شکوک و شبہات ظاہر کیے گئے ہیں اور وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری دو ہفتوں سے غائب ہیں۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی پوزیشن بھی ایسی ہی ہے۔بہت زیادہ ٹی وی شوز میں شرکت کرنے پر ان کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔کہا جاتا ہے کہ وہ بہت زیادہ ٹی وی شوز میں شرکت نہ کریں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ میرے پاس تصدیق کا کوئی ذریعہ نہیں لیکن فیصل واوڈا کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد سے ملاقات کی ہے جس کا علم ہو گیا ہے۔چنانچہ اب وہ عمران خان کے پسندیدہ کردار نہیں رہے۔یا درہے فیصل واوڈا پر دہری شہریت کا بھی الزام ہے۔