بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

”پیسوں کے زور پر ن لیگ گھر میں ہی عہدے تقسیم کر لیتی ہے” باغی رکن مولانا غیاث الدین نے پول کھول دیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،گوجرانوالہ(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک ) ن لیگ کے باغی رہنما مولانا غیاث الدین نے کہا ہے کہ ن لیگ پیسے کے زور پر گھر میں ہی عہدے تقسیم کر لیتی ہے۔ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم خاندانی طور پر مسلم لیگی ہیں۔

ن لیگ نے پچھلے الیکشن میں میرے ساتھ کئی زیادتیاں کیں۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو محسوس ہو گیا ہے کہ ان کے کئی پرندے پرواز کرنے والے ہیں، یہ ناامیدی کا شکار ہیں اس لئے اب ان کی زبان دراز ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سمجھتی ہے کسی سے سلام لینا پارٹی کو چھوڑ دینا ہے، غریبوں کے حامی بننے والوں ملک کا لوٹا ہوا مال واپس لائیں، میں دین کا خدمت گار ہوں مجھے ٹکٹ دینا ن لیگ کی مجبوری تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن استعفے دینے کا کہتی ہے اگر ان میں ہمت ہے تو استعفیٰ دے کر دکھائیں، دوسری جانبمسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عبدالرئوف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیاب ہوکر تحریک انصاف کی قربت میں جانے والے غدار ہیں،ہم ان غدار وں کی اصلیت سامنے لائیں گے، (ن) لیگ کے اراکین باغی ارکان کیخلاف سرگرم ہو گئے ہیں،ہم لوٹوں کا راستہ روکیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پارٹی کا ٹکٹ لے کر ایوان میں آنے والے جب اپنے مفادات کے لئے پارٹی بدل لیںتوان کا محاسبہ کیا جانا ضروری ہے، پارٹی بلدلنے والوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہمارا فرض ہے، ہم اپنا فرض ادا کرتے رہیں، پارٹی بدلنے والے اراکین جب پنجاب اسمبلی میں آئیں گے تو ہم ان کامحاسبہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…