پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

زینب کیس، زیر حراست ملزم نے اعتراف جرم کرلیا دوران تفتیش سب کچھ اگل دیا، سنسنی خیز انکشافات

datetime 10  اکتوبر‬‮  2020 |

چارسدہ(این این آئی) پولیس نے زینب کیس میں دعویٰ کیا ہے کہ زیر حراست ایک ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چارسدہ میں ڈھائی سال کی بچی کا ملزم پولیس کی حراست میں ہے اور اس نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے کیس میں 300 سے زائد افراد سے تفتیش کی جس کے بعد 15 مشتبہ افراد کے سوا تمام کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا ،ان 15 مشتبہ افراد میں سے ایک شخص نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم سے آلہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور جائے وقوعہ کی نشان دہی بھی کرائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم نے بتایا کہ اس نے بچی کو شیخ کلی سے اغوا کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم کی عمر 40 سال ہے اور اس کا تعلق بچی کے گاؤں سے ہی ہے ،ملزم کی نشاندہی پرپولیس نے کھیتوں سے بچی کے جوتے بھی برآمد کرلیے۔واضح رہے کہ چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب کو 6 اکتوبر کو اغوا کیا گیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…