منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟ پاکستان کس نمبر پر موجود؟2020 کی فہرست جاری

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے پاسپورٹ انڈیکس نے سال 2020 کی فہرست جاری کی جس کے مطابق نیوزی لینڈ نے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے جاری کی گئی عالمی دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں نیوزی لینڈ کا نمبر پہلا رہا جبکہ اس فہرست میں عراق کا نمبر آخری رہا۔پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے جاری کی گئی اس نئی رینکنگ میں پاسپورٹس کی طاقت کا معیار پاسپورٹ کی موبائیلیٹی ریٹ کو قرار دیا گیا ہے۔موبائیلیٹی ریٹ یا اسکور کسی بھی پاسپورٹ کی وہ طاقت ہے کہ جس کے ذریعے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ پاسپورٹ کتنے ممالک تک باآسانی رسائی حاصل کرسکتا ہے۔پاکستان اس رینکنگ میں 70 ویں نمبر پر ہے، اس وقت دنیا کے صرف 7 ملک ایسے ہیں جن کی رینکنگ پاکستان سے بھی کمزور ہے۔نیوزی لینڈ کا پاسپورٹ رکھنے والے 129ممالک کا سفر کرسکتے ہیں 86 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں جبکہ 43 ممالک میں ویزا آن ارائیول کی سہولت ان کو میسر ہے۔نیوزی لینڈ کے بعد جرمنی، آسٹریا، لگزمبرگ، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، جاپان، جنوبی کوریا اور اسٹریلیا کا فہرست میں دوسرا نمبر ہے۔

پاکستان کا موبائیلیٹی ریٹ اس وقت 38 ہے یعنی وطن عزیز کے پاسپورٹ رکھنے والے 38 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں جس میں سے ان کے لیے 8 ممالک کا ویزہ معاف ہے جبکہ 30 ممالک ایسے ہیں جہاں اترنے کے بعد انہیں ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔ درجہ بندی کے مطابق سبز پاسپورٹ

کو آخری 8 ممالک میں شامل کیا گیا ہے۔جن ملکوں کے شہریوں کو سب سے کم ملکوں میں مفت ویزا یا ایئرپورٹ پر ہی ویزا کی سہولت میسر ہے ان میں پہلے نمبر پر افغانستان اور عراق کے شہری شامل ہیں جن کو صرف 31 ملکوں میں ویزا فری یا آن ارائیول کی سہولت حاصل ہے، جبکہ شام کے پاسپورٹ کے حامل افراد صرف 34 ملکوں میں اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…