اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف کے وارنٹس تعمیل کا معاملہ پاکستانی ہائی کمیشن کے لندن افسران کاتحریری بیان سامنے آگیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وارنٹس کی تعمیل کے معاملے پر پاکستانی ہائی کمیشن کے لندن کے افسران کابیان تحریری سامنے آگیا ۔ فرسٹ سیکرٹری دلدار علی ابڑو نے کہاکہ نواز شریف کے بیٹے کے سیکرٹری وقار احمد نے وقت مجھے کال کی۔

وقار احمد نے کہا کہ وہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری وصول کریں گے۔دلدار علی ابڑو نے کہاکہ وقار احمد کے مطابق وہ نواز شریف کی پارک لین لندن رہائش گاہ پر وارنٹس وصول کرے گا، ہائی کمیشن نے مجھے نواز شریف کے وارنٹس اس پتہ پر تعمیل کرانے کی اجازت دیدی، اس کے بعد وقار کے ساتھ اتفاق ہوا کہ وہ 23 ستمبر کو دن گیارہ بجے وارنٹس وصول کریں گے، وقار کو بتایا کہ قونصلر اتاشی رائو عبدالحنان وارنٹس کی تعمیل کیلئے آئیں گے، برطانیہ کے وقت کے مطابق دس بجکر بیس منٹ پر وقار نے مجھے کال کرکے وارنٹس وصولی سے معذرت کرلی، لندن میں نوازشریف کی رہائش گاہ پر 17 ستمبر کو شام چھ بجکر 35 منٹ وارنٹس کی تعمیل کے لیے گیا، نواز شریف کے ذاتی ملازم محمد یعقوب نے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کیا،نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی بائی ہینڈ تعمیل نہیں ہو سکی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…