سندھ اوربلوچستان کے جزائر کا مالک کون ہو گا؟ صدارتی آرڈیننس جاری

5  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) سندھ اوربلوچستان کے جزائر کی مالک وفاقی حکومت ہوگی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2020 جاری کیا گیا ہے۔ جزائر سے متعلق آرڈیننس 2 ستمبر 2020 کو جاری کیا تاہم اسے مخفی رکھا گیا۔صدارتی آرڈیننس کے مطابق

ٹیریٹوریل واٹرز اینڈ میری ٹائم زونز ایکٹ 1976 کے زیر انتظام ساحلی علاقے بھی وفاق کی ملکیت ہوں گے اور بنڈال اور بڈو سمیت تمام جزائر کی مالک وفاقی حکومت ہوگی جب کہ حکومت نوٹیفکیشن کے ذریعے ’پاکستان آئی لینڈز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی قائم کرے گی۔آرڈیننس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کا ہیڈکوارٹرز کراچی میں ہوگا،علاقائی دفاتر دیگر مقامات پر قائم ہوسکیں گے۔آرڈیننس کے مطابق اتھارٹی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کا قبضہ حاصل کرنے کی مجاز ہوگی اور آرڈیننس کے تحت اٹھائے گئے اقدام یااتھارٹی کے فعل کی قانونی حیثیت پر کوئی عدالت یا ادارہ سوال نہیں کرسکے گا۔ اتھارٹی غیر منقولہ جائیداد پر تمام لیویز، ٹیکس، ڈیوٹیاں، فیس اور ٹرانسفر چارجز لینے کی مجاز ہوگی۔ وزیراعظم اتھارٹی کا پیٹرن ہوگا جو کارکردگی کے جائزے سمیت پالیسی ہدایات جاری کرے گا، حکومت چیئرمین سمیت 5 سے 11 ارکان پر مشتمل 5 سال کے لیے پالیسی بورڈ تشکیل دے گی اور حکومت گریڈ 22 یا مساوی حاضر یا ریٹائرڈ افسر کو اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کرے گی۔آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ آرمی کے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے کے مساوی حاضر یا ریٹائرڈ افسر بھی چیئرمین تعینات ہوسکے گا جب کہ چیئرمین کے عہدے کی مدت چار سال ہوگی جس میں ایک بار توسیع ہو سکے گی۔آرڈیننس کے مطابق پیٹرن، اتھارٹی، چیئرمین، ممبریا کسی بھی عہدیداریا ملازم کے خلاف کوئی

قانونی کارروائی نہیں ہوسکے گی، اتھارٹی ایک یا زیادہ رجسٹرار مقرر کرسکے گی اور رجسٹرار کو سول کورٹ کا اختیار ہوگا جو کسی فرد یا دستاویزات کی طلبی کا مجاز ہوگا۔آرڈیننس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کے زیر انتظام ایک فنڈ بھی قائم کیا جاسکے گا، اتھارٹی کو دس سال کے لیے آمدنی،منافع

اور وصولیوں پر ٹیکسوں کی چھوٹ ہوگی جب کہ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 6 ماہ سے 7 سال تک قید اورجرمانہ کی سزائیں بھی دی جاسکیں گی۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سندھ کے جزائر پر قبضے کی مخالفت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…