1998میں شہبازفیملی کروڑ پتی ، 2020میں ارب پتی بن گئی نیب کی ابتدائی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

30  ستمبر‬‮  2020

لاہور( آن لائن ) قومی احتساب بیورو نے شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد ابتدائی تفتیشی رپورٹ جاری کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق 1998میں شہبازشریف، سلمان، حمزہ اور نصرت کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 48 لاکھ روپے تھی اور 2018 میں شہباز شریف اور

بے نامی داروں کے اثاثوں کی مالیت 7 ارب 32 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی۔منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازمین نثاراحمد اور علی احمد کیخلاف بھی شواہد ملے ہیں۔ دونوں کا ہر سال کنٹریکٹ ریونیو ہوتا رہا۔نیب کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملازمین کو فیک غیرملکی ترسیلات کی مد میں15 کروڑ30 لاکھ موصول ہوئے۔15کروڑ30لاکھ روپے سے بینامی کمپنی گڈ نیچر اور یونی ٹاس بنائی گئی۔بے نامی کمپنیوں میں منی لانڈرنگ کے ایک ارب 88 کروڑ 50 لاکھ روپے استعمال ہوئے اور ان کمپنیوں کو دیکھنے والا ایک فرنٹ مین علی احمد خان اشتہاری بھی ہو چکا ہے۔تاحال منی لانڈرنگ کے ایک ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے کے شواہد مل چکے ہیں۔ منی لانڈرنگ سے متعلق نصرت، سلمان، حمزہ ، رابعہ عمران اور جوریہ کے خلاف بھی تحقیقات کی گئی ہیں۔ ان افراد کیخلاف جعلی قرضوں کی مد میں ایک ہزار 10 ملین کے شواہد مل چکے ہیں۔نیب نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہباز شریف کے بے نامی کمپنیوں اور بے نامی اثاثوں سے متعلق مزید تفتیش درکار ہے۔ صدر ن لیگ سے تفتیش کرنی ہے کہ ان کمپنیوں کو بنانے کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…