جب تک یہ 2شرائط پوری نہیں ہونگی تب تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کریگا،دو ٹوک پیغام پہنچا دیا گیا

29  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن )اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امن اور دو ریاستی حل کے بغیر پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا اور یہ دو ٹوک پیغام ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی کانفرنس برائے امن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں پالیسی واضح کردی ہے۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے بجائے اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطینیوں کے ساتھ دھوکا ہے۔روٹری کلب کے زیر اہتمام کانفرنس میں بھارتی سیاست دان مانی شنکر جبکہ پاکستان سے سینیٹر مشاہد حسین سید اور سینیٹر جاوید جبار نے پاک بھارت تعلقات پر روشنی ڈالی۔ تمام تر اختلافات کے باوجود شرکاء نے دونوں ممالک کے مابین بلاتعطل مذاکرات پر زور دیا۔عالمی کانفرنس میں بذریعہ انٹرنیٹ دنیا بھر سے سینکڑوں پیس ایکٹویسٹ، محقق، صحافیوں اور ادیبوں نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…