لاہور( این این آئی )قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے عوام الناس سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی ہائوسنگ سوسائٹی کے کلیم وصولی کیلئے اشتہار جاری کردیا ۔صوبائی وزیر علیم خان کیخلاف نیب لاہور نے ریفرنس احتساب عدالت میں داخل کرنے سے قبل ان کی ہائوسنگ سوسائٹی
کا اشتہار جاری کیا ہے۔اشتہار میں عوام الناس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پارک ویوانتظامیہ کی جانب سے دھوکہ دہی کی شکایات نیب لاہور میں جمع کروائیں۔حال ہی میں نیب لاہورریجنل بورڈنے عبدالعلیم خان کیخلاف 1 ارب 40 کروڑ مالیت پر مشتمل ریفرنس کی منظوری دی ہے۔