جائیں تو جائیں کہاں؟ سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانیوں کی نوکریاں دائو پر لگ گئیں

24  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد ( آ ن لائن ) قومی ایئرلائن کی بدانتظامی اور حکام کی عدم توجہ کے باعث سعودی عرب سے واپس آنے والے ہزاروں پاکستانیوں کی نوکریاں داؤ پر لگ گئیں۔ مہنگے ٹکٹ اور کورونا ٹیسٹ رپورٹ کے جھمیلوں نے تارکین وطن کو اپنے ہی ملک میں خوار کر دیا۔

پی آئی اے کرایوں میں من مانے اضافے کے باوجود ٹکٹوں کی عدم دستیابی تو دوسری جانب کورونا ٹیسٹ کی بروقت رپورٹ نہ ملنا الگ عذاب ہے۔ بروقت سعودی عرب نہ پہنچنے والے تارکین وطن کی نوکریاں داؤ پر لگ گئیں۔ویزے کھلنے کے بعد 50 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب جانے کے خواہش مند ہیں جن میں سے 15 ہزار تارکین وطن کے اقامہ کی مدت 30 ستمبر کو ختم ہو جائے گی، بروقت سعودی عرب نہ پہنچنے پر یہ تمام تارکین وطن ملازمتوں سے ہاتھ دھوبیٹھیں گے۔سعودی عرب جانے والوں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف ہے، تارکین وطن کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے کے لئے کرایہ میں من مانا اضافہ کرتے ہوئے یک طرفہ ٹکٹ 84 ہزار کی بجائے 1 لاکھ 12 ہزار کردیا گیا۔ ٹکٹ حاصل کرنے والے افراد کو کورونا ٹیسٹ نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامناہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…