پاک فوج کی تصدیق کے بعد سب نے کہا ملاقات ہوئی اور جب میں نے بات کی تو قیامت آگئی، شیخ رشید نے مزید انکشافات کردئیے

24  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن )وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق کے بعد سب نے کہا ملاقات ہوئی اور جب میں نے بات کی تو قیامت آگئی۔ پہلے ان سے پوچھیں ملاقات کس کی نہیں ہوئی۔ میں جنرل فیض کو اپنی کتاب دینے گیاتھا کہ ان کی آمد ہوئی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سے بلاول تک ملاقات سے انکار کریں تو جھوٹ کے سواکچھ نہیں۔ یہ جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں ،ان میں احساس کمتری ہے۔انہوں نے کہا کہ دعوت کی بات جنرل ہمایوں نے کی، محمد زبیرکودعوت نہیں دی گئی۔ محمد زبیر جس ملاقات کی بات کرتے ہیں وہ کراچی میں ہوئی اور میں بھی اس کا حصہ تھا۔وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ ان کو این آر او نہیں ملے گا شور تو اس لیے ہی کررہے ہیں۔ شہباز شریف کے خلاف تو بینکوں کا ریکارڈ پہنچ گیا ہے۔ نوازشریف نے پاک فوج کے خلاف جو زبان استعمال کی ان کو معلوم تھا ان کی واپسی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اب پاکستان نہیں آئیں گے۔ن لیگ میں ش لیگ جنم لے گی اور اس میں ایک ماہ یاکم وقت لگ سکتا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کے آرمی چیف سے ملنے میں کوئی قباحت نہیں لیکن اپوزیشن نے میرے خلاف طوفان کھڑا کر دیا۔ پہلی میٹنگ میں شہبازشریف نے میرے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا تھا اور دوسری میٹنگ میں چائے پی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملاقاتیں رات12 بجے تک جاری رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو کوئی نہیں جانتا تھا یہ ضیا الحق کی گود میں پلے ہیں۔ ن لیگ والوں کا کوئی سیاسی کیرئیر نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…