آرمی چیف سے ملاقاتیں کس کی درخواست پر ہوئیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کھل کر بول پڑے

23  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے انکشاف کیا ہے کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے آرمی چیف سے دو ملاقاتیں کیں جن میں نواز شریف اور مریم نواز کے عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈی جی آئی ایس آئی کی موجودگی میں واضح کیا کہ قانونی معاملات عدالتوں جبکہ سیاسی

معاملات پارلیمنٹ میں ہی حل ہو نگے دونوں بار ملاقات محمد زبیر کی درخواست پر ہوئی۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ آرمی چیف نے انسداد پولیو مہم میں شرکت کی ہے انسدادپولیومہم کوروناوبا کے باعث 15 مارچ سے تعطل کا شکار تھی جو 20 جولائی سے دوبارہ شروع ہوچکی ہے مہم کے تحت 130 اضلاع میں تقریبا 32 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں اسی طرح 31 اگست سے شروع ہونے والی مہم کے دوران بھی 40 ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ 2021 کے آخر تک پاکستان کو پولیو فری بنا دیں گے انسداد پولیو کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کی بل گیٹس بھی تعریف کر چکے ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جنگ کے حوالے سے ہماری تیاری بھارتی صلاحیتوں کے عین مطابق ہے محدود وسائل کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے ٹینک وی ٹی فور کا مظاہرہ بھی دیکھا ہے ریجن میں ہونے والے حالات و واقعات اور بھارت کے جنگی جنون کے حوالے سے تیاریوں سے آگاہ ہیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات کی خبروں کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے دو مرتبہ آرمی چیف

سے ملاقات کی ہے پہلے ملاقات اگست کے آخری ہفتے میں جب کہ دوسری ملاقات سات ستمبر کو ہوئی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے انہوں نے واضح کیا کہ دونوں ملاقاتیں محمد زبیر کی درخواست پر ہی ہوئی جبکہ دونوں ملاقاتوں میں انہوں نے نواز شریف اور مریم نواز کے بارے میں ہی بات چیت کی تھی ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں جو بھی بات چیت

ہوئی تھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محمد زبیر پر واضح کردیا تھا کہ تمام قانونی مسائل پاکستان کی عدالتوں میں حل ہوں گے جبکہ سیاسی مسائل کا حل پارلیمنٹ میں ہی ہوگا ان معاملات سے پاک فوج کو دور رکھا جائے واضح رہے کہ مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کے کسی نمائندے کی عسکری حکام سے ملاقات کی تردید کی تھی جس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق سے مریم نواز کی جانب سے جاری تردید غلط ثابت ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…