’’چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ‘‘ وزیراعظم عمران خان کا اہم بیان جاری

21  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔وہ پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے جنہوں نے ان سے الوداعی ملاقات کی

۔وزیراعظم عمران خان نے چین کے سفیر یاؤ جنگ کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کاوش کی تعریف کی اور کہا کہ انہی کے دور میں سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوا۔وزیراعظم عمران خان نے چین کے سفیر سے کہا کہ پاکستان کے عوام چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہاکہ چینی قیادت نے اپنیعوام کی معاشی خوشحالی کے لیے مثالی کردارادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت، صنعت اور سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک علاقائی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔چین کے سفیریاؤ جنگ نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے وزیراعظم کے قائدانہ کردار پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ چینی قیادت کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے کردارکواعلیٰ سطح پر سراہا گیا ہے۔چین کے سفیر نے گزشتہ دنوں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی تھی۔ پاک فوج کے سربراہ نے ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا تھا۔‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…