اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پیر کو ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں کابینہ کے بعض اراکین بھی موجودتھے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال پر بھی آرمی
چیف نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کے مابین ہم آہنگی کو یقینی بنایاجائے گا۔ اپوزیشن کی قومی سلامتی کے اداروں پر تنقید بلاجواز ہے ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے ملکر نکالا جا رہا ہے۔