تحریک عدم اعتماد ،جیل بھرو تحریک ،اسمبلیوں سے استعفے فضل الرحمن،نواز شریف رابطے میں بڑا اتفاق رائے سامنے آگیا

  اتوار‬‮ 20 ستمبر‬‮ 2020  |  10:21

اسلام آباد ( آن لائن)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کل جماعتی کانفرنس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔

دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی مجموعی صورت حال سمیت آل پارٹیز کانفرنس کے اغراض و مقاصد،تحریک عدم اعتماد،جیل بھرو تحریک و دیگر آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کل جماعتی کانفرنس شروع ہو نے سے قبل جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو فون کر کے آل پارٹیز کانفرنس کے اثرات اور گزشتہ رات چیئرمین روز چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ہونے والے ملاقات پر اعتماد میں لیا،دونوں رہنمائوں کے درمیان اے پی سی اور حکومت مخالف تحریک پر تفصیلی بات چیت ہوئی جبکہ اسمبلیوں سے استعفے اوراحتجاجی تحریک کے آپشنز پر بھی غورو غوض کیا گیا ،دونوں رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد اور جیل بھرو تحریک کے آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا ، نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی تجاویز پر مکمل اتفاق کیا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

ڈیجیٹل فاسٹنگ

مجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ....مزید پڑھئے‎