ملکی سیاست میں ہلچل آصف زرداری کا بھی اے پی سی میں شرکت کا اعلان

19  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہوں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر آصف علی زرداری کی ویڈیو لنک کے ذریعے اے پی سی میں شمولیت کی تصدیق کردی۔

دریں اثنا ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے دعوت قبول کر لی ، اے پی سی میں وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو کل چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو نے نواز شریف کی صحت دریافت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف میں فون پر سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ کیا ہوا تھا ۔علاوہ ازیں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ (ن)کے وفد میں دو نام اور شامل کر لئے گئے ، تیرہ رکنی وفد اے پی سی میں شامل ہوگا ۔ترجمان کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے وفد میں مزید 2 صوبائی صدور کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے مطابق سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اور بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ وفد میں شامل ہیں۔

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ ن کا 13 رکنی وفد شرکت کرے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کرنے والے پارٹی رہنماؤں کی فہرست جاری کردی،شہباز شریف کی قیادت میں گیارہ رکنی وفد اے پی سی میں شرکت کریگا،شہباز شریف،شاہد خاقان عباسی خواجہ آصف احسن اقبال شریک ہوں گے ،مریم نواز بھی اے پی سی شرکت کریں گے ،سینیٹر پرویز رشید،ایاز صادق،سعد رفیق رانا ثناء اللہ بھی مسلم لیگ ن کی نمائندگی کریں گے،امیر مقام،اور مریم اورنگزیب اے پی سی میں شریک ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…