کرونا وائرس کی تباہ کاریوں میں شدت مزید10سکولزاور ایک یونیورسٹی بند سنگین صورتحال پر وفاقی وزیر تعلیم نے اہم بیان دیدیا

19  ستمبر‬‮  2020

اسلام آبادکوئٹہ،(این این آئی)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کورونا کے کیس رپورٹ ہونے کے بعد کئی اسکول بند کردئیے گئے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ صوبے میں کورونا کے باعث 10 اسکولز اور ایک یونیورسٹی بند کردی گئی ہے۔

بلوچستان میں کوئٹہ ،ژوب ،گوادر اور ڈیرہ بگٹی میں اسکولز بند کیے گئے ہیں ،سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں 21 ستمبر سے شروع ہونے والی کلاسز بھی ملتوی کردی گئی ہیں۔ڈائریکٹر اسکولز بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جناح ٹاؤن میں 6کیسز ،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلی عالم خان عالمو چوک کوئٹہ اور لیڈی سنڈیمن گرلز ہائی اسکول کوئٹہ میں کوروناکے 2،2 کیسز، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ڑوب میں 5 کیسز سامنے کے بعد اسے بھی بند کردیا گیا ہے، گوادر کے 21 اساتذہ کے کورونا میں مبتلا ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔دریں اثناوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق جلد بازی کا کوئی بھی فیصلہ تعلیم کو تباہ کرے گا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شفقت محمود نے کہا کہ طلبہ کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے اس لیے کوئی بھی فیصلہ وزارت صحت کی سفارشات کی روشنی میں لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 6 ماہ تعلیمی ادارے بند ہونے سے طلبہ کا بہت نقصان ہوا اور تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ مکمل احتیاط کے ساتھ کیا گیا لہٰذا اب اس حوالے سے جلد بازی کے کسی بھی فیصلے سے تعلیم تباہ ہوگی۔شفقت محمود نے کہا کہ ہمارے 90 فیصد سرکاری اور کم فیسوں والے

نجی تعلیمی اداروں کے پاس آن لائن ٹیچنگ کی سہولیات نہیں اور جب ان اداروں کو بند کریں گے تو بیشتر طلبہ تعلیم سے محروم ہوجائیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیم کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے جس کے ازالے میں سالوں لگ سکتے ہیں جب کہ صحت ایک ترجیح ہے اس لیے اس عنصر کو

بھی ذہن میں رکھا جائے۔واضح رہے کہ سندھ میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت نے دوسرے مرحلے میں چھٹی تا آٹھویں جماعت کے لیے اسکولز کھولنے کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔علاوہ ازیںملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار

572 ہوگئی ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 645 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 645 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 031 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 572 ہو گئی ،اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 92 ہزار 044 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 7 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 415 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی

تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 362 ، پنجاب میں98 ہزار 272 خیبرپختونخوا 37 ہزار 270 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 086، بلوچستان میں 14 ہزار 138 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 491 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 412 تعداد ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…