سعودی عرب جانے کا کرایہ بشمول تمام ٹیکسز84000روپے کوئی اضافی وصول کرے تو ۔۔پی آئی اے کا شکایات پر زبردست ایکشن

19  ستمبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی )چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک نے پی آئی اے کی سعودیہ عرب کی پروازوں میں اضافی کرائے وصولی کی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایکشن لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق کچھ ایجنٹس اور عناصر نے

زیادہ طلب سے فائدہ اٹھا کراضافی کرایہ وصول کرناشروع کردیا ہے ، پی آئی اے کا کرایہ بشمول تمام ٹیکسز 84000روپے ہے ، پرانے ٹکٹس کی ان پروازوں پر ری اکاموڈیشن صرف 100 ڈالر ادا کرکے کروائی جاسکتی ہے ،کوئی بھی ایجنٹ چار سے پانچ ہزار سے زائد کمیشن وصول نہیں کرسکتا جو کہ 84000 کے کرائے میں شامل ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ کہ مسافر ٹکٹ کی خریداری کے لئے اس سے زائد ہرگز ادائیگی نہ کریں اور اگر کوئی اس سے زیادہ طلب کرتا ہے تو فوری طور پر پی آئی اے کو [email protected] پر رپورٹ کریں ۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کیلئے 28 مزید پروازوں کی اجازت طلب کررکھی ہے اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ مسلسل سعودی حکام سے رابطے میں ہے۔ ایک یا دو دن تک اجازت ملنے کے بعد نشستیں آرام سے دستیاب ہوں گی اس لئے جو مسافر ابھی تک ٹکٹ حاصل نہیں کر پائے ان سے درخواست ہے وہ دو دن انتظار کرلیں اور آرام سے ٹکٹ حاصل کریں ۔ترجمان کے مطابق ہمیں ادراک ہے کہ زیادہ تر مسافروں کے اقامے 30 ستمبر سے پہلے معیاد پوری کررہے ہیں اسی لئے ہم نے 20 تا 30 ستمبر کے درمیان اضافی پروازوں کی درخواست کی ہے ۔پی ائی اے کی جانب سے پروازوں کی تیاری مکمل ہے اور اجازت ملتے ہی ٹکٹیں بکنگ کیلئے سسٹم میں دستیاب ہوں گی ۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…