بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب جانے کیلئے پاکستانیوں کو کہاں سے کرونا ٹیسٹ کروانا ہوگا؟ سعودی حکام نے لیبارٹریوں کی فہرست جاری کردی

datetime 16  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی سول ایوی ایشن نے پاکستان میں موجود ان لیبارٹریوں کی فہرست جاری کر دی ہے جن کے کرونا ٹیسٹ قبول کئے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے چار لیبارٹریوں کے ٹیسٹ قبول کیے جائیں گے۔

جن میں آغا خان، سول ہسپتال، ڈاو ہسپتال اور انڈس ہسپتال کی لیبارٹریاں شامل ہیں۔،اسلام آباد کے قومی ادارہ صحت کی وائرولوجی لیب کی رپورٹ بھی قبول کی جائے گی۔لاہور میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، شوکت خانم اور چغتائی لیب کے ٹیسٹس کی رپورٹ پر بھی سعودی عرب جانے کی اجازت ہو گی۔ ملتان میں نشتر ہسپتال کی لیب کے کورونا ٹیسٹ حتمی تصور ہوں گے اسی طرح پشاور سے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی پبلک ہیلتھ لیب کو منظور کیا گیا ہے۔کوئٹہ کی سرکاری موبائل لیبارٹری اور ایف جے سی اینڈ جی ہسپتال کی لیبارٹری کے کوروناٹیسٹ کی رپورٹ پر بھی سعودی عرب کا سفر کیا جا سکتا ہے۔سکھر کے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، مظفر آباد کے عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور گلگت بلتستان کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی لیبارٹریوں کے نتائج سعودی اتھارٹی قبول کرے گی۔ جبکہ سعودی شہریوں کو سفر کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانے سے چھوٹ دی گئی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…