منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

” میں کراچی پھل بیچنے نہیں آیا” شہباز شریف کا کراچی میں پرتپاک استقبال ‎

datetime 2  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، ا ین این آئی )قائد حزب اختلاف شہبازشریف آج کراچی پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ،شہریوں نے ان کے سامنے مسائل کے انبار لگا دئیے ،اس موقع پر صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نوازشریف کا ملک ہے ۔

جب علاج مکمل ہو گا تو نوازشریف واپس آ کر پیش ہو جائیں گے ۔ صحافی نے اپوزیشن لیڈر سے سوال کیا کہ پورا ملک مسائل کا شکار ہے ، اپوزیشن فعال کب ہو گی ؟ جس پر شہبازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کراچی پھل بیچنے نہیں آیا ہوں ۔دریں اثنا متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انسانی جان کی قیمت نہیں ہوسکتی لیکن جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کی مالی مدد کی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ جن گھروں میں سیلاب سے اموات ہوئی ہیں، مالی امداد کی فراہمی سے ان کی مشکلات کم کی جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ مکانات، دکانوں اور فصلوں کے نقصانات کا سامنا کرنے والوں کو معاوضہ ادا کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی مشاورت سے امدادی پیک کا اعلان کرے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو سیلاب سے متاثرہ عوام کا کوئی احساس نہیں، انہیں کراچی آنے کی توفیق تک نہ ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم فضول باتوں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے مصیبت میں گھرے عوام کی خدمت پر توجہ دیں ۔

انہوں نے کہاکہ مصیبت زدہ عوام وفاق کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت سیاست کے بجائے اپنا فرض پورا کرے اور سندھ حکومت کی مدد کرے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن گھر گھر جاکر امدادی کاموں میں ہاتھ بٹائیں اور دین ودنیا دونوں کمائیں ۔

اس معاملے میں ذاتی طورپر نگرانی کروں گا، پارٹی کی قیادت اور کارکنان مصیبت زدہ عوام کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ یہ مصیبت کا وقت ٹل جائے گا، متاثرین سے یک جہتی کرنے کراچی آیا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سیلاب، مہنگائی اور غربت میں پھنسی ہے۔

وزیراعظم ‘این۔آر۔او نہیں دوں گا’ میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آٹے، چینی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، وزیراعظم ‘این آر او کے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عوام کے مسائل حل کریں۔

ورنہ قوم انہیں معاف نہیں کرے گی ۔ شہبازشریف نے ملیر کے پارٹی رہنماوں فروز خان، ملک تاج اورحاجی امین مانا سمیت کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں شہبازشریف نے ملیر میں پارٹی رہنماوں فروز خان، ملک تاج اورحاجی امین مانا سمیت دیگر کارکنوں سے بھی ملاقات کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کا پیغام ہے وفاق سندھ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے اور حکومت مناسب مالی معاونت کا بندوبست کرے۔انہوں نے زور دیا کہ کراچی میں نواز شریف کے شروع کیے گئے گرین لائن منصوبے کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور متعلقہ وزرا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملیں اور مسائل کا حل تلاش کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…