نظام کی تبدیلی، سپریم کورٹ میں صدارتی نظام کیلئے درخواست دائر اینکر عمران خان اور ہارون رشید کی پیشگوئی سچ ثابت ہورہی ہے کیا؟

29  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں صدارتی نظام رائج کرایا جائے،سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی،ہم عوام پاکستان پارٹی سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔درخواست میں صدر مملکت، وزیراعظم اور چاروں صوبائی حکومتوں کوفریق بنایا گیا۔درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور گلگت بلتستان حکومت بھی

فریق بنایاگیا ۔ درخواست میں کہاگیاکہ پارلیمانی نظام حکومت ناکام ہوچکا۔ ملک میں صدارتی نظام رائج کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں ا ستدعا کی گئی کہ عدالت وزیراعظم کو ملک میں صدارتی نظام کے لیے ریفرنڈم کرانے کا حکم دے۔ درخواست میں کہاگیاکہ عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے صدارتی نظام ناگزیر ہے، پارلیمانی نظام حکومت میں ارکان پارلیمنٹ زاتی مفادات کے لیے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں، کورم پورا نہ ہونے پر معمولی قانون سازی بھی نہیں ہو سکتی۔یاد رہے کہ عمران خان حکومت آنے کے بعد صدارتی نظام کی افواہیں زیرگردش تھیں اور تواتر کے ساتھ تجزیہ کار بھی کہتے رہے کہ ممکن ہے کہ جلد ہی پاکستان میں پارلیمانی نظام کی جگہ صدارتی نظام لے لے۔اینکر عمران خان نے کچھ عرصہ پہلے دعویٰ کیا کہ بہت ممکن ہے کہ پاکستان میں ایک ریفرنڈم کروایا جائے اور یہ ریفرنڈم کرونا کی وبا ختم ہونے کے بعد ہوسکتا ہے۔اینکر عمران خان نے یہ نہیں بتایا کہ ریفرنڈم کس بات پر ہوگا لیکن ذرائع کے مطابق ریفرنڈم صدارتی نظام پر ہوگا۔کچھ عرصہ پہلے ہارون رشید نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ طے کر چکی ہے ملک میں صدارتی نظام لانا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…