لاہور( این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے غیر قانونی شراب لائسنس کیس میں مزید بیورو کریٹس کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی شراب لائسنس کیس میں ڈپٹی سیکرٹری ٹو وزیراعلی سمیت دیگر6 افسران کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سابق چیف سیکرٹری پنجاب نسیم کھوکھر نے دس محرم کے بعد نیب آ فس آ نے کی درخواست دیدی ہے ۔